بچے کی صحت پر نظر

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

بچے کی صحت پر نظر



سوال: 

 فرحانہ صاحبہ لکھتی ہیں کہ میری شادی کوتین سال ہوئے ہیں۔ میرا ایک بیٹا ہے جس کی عمر اس وقت ڈیڑھ سال ہے۔ میرے سسرال میں لڑکیاں زیادہ ہیں۔ میرے بیٹے کی پیدائش پر ساراخاندان  بہت خوش  ہوا۔ یہ بچہ سب کالاڈلا  ہے۔ ہر  ایک اسے اپنی گود  میں رکھنا چاہتا ہے۔ پیدائش کے سات ماہ تک  تواس کی  صحت ٹھیک رہی۔ اس کا وزن بھی خوب بڑھا۔ آٹھ ماہ کی عمر میں پہلے تو اسے شدید  بخار ہوا۔ بخار ٹھیک ہونے کے چند روز بعد اسے شدید ڈائریا ہوگیا جس سے اس کا وزن بہت کم ہوگیا۔
ڈاکٹر ی علاج سے ڈائریا ٹھیک ہواتو  اسے شدید نزلہ ہوگیا۔غرض دوڈھائی ماہ بہت پریشانی میں گزرے۔ ان تکلیفوں کے دوران  اس کاکھانا پینا تقریباً چھوٹ ہی گیاتھا۔ میرا دودھ پینا بھی اس نے بہت کم کردیا۔ علاج کے ساتھ ساتھ اس کی نظر مسلسل اُتاری جاتی رہی ۔جب یہ ٹھیک ہوتا ہے توچنددنوں میں ہی اس کا وزن بڑھ جاتاہے، لیکن پھر اچانک  یہ  کھانا پینا  چھوڑدیتاہے اوراس کا وزن تیزی سے کم ہونے لگتاہے ۔ڈاکٹروں نے اس کے لیے جو دوائیں اورٹانک تجویز کیے وہ سب اسے باقاعدگی کے ساتھ دیتے ہیں، لیکن یہ ہر چند روزبعد کھانا پینا چھوڑ دیتاہے۔ اس دوران اس کا پھول  ساچہرہ مرجھاجاتاہے۔



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

شیر خوار اورکمسن بچے صاف ذہن ، سادہ دل اورمعصوم ہوتے ہیں۔بچے ماں  باپ  کی آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کاچین وقرارہوتے ہیں۔  بچے اس دنیا میں حال کی رونق اورمستقبل کایقین ہیں۔ معصوم بھولے بھالے بچوں کودیکھ کر اُن پر بے ساختہ پیار آتاہے۔بچوں کودیکھ کر اﷲ کی تعریف بیان کرنی چاہیے اوراﷲ تعالیٰ کاشکر اداکرناچاہیے۔
بچوں کو نظر لگ جانا بہت عام بات ہے۔ واضح رہے کہ چھوٹے بچوں کو خود ان کی والدین یا انتہائی قریبی افراد کی محبت وشفقت بھری نظر بھی لگ سکتی ہے اوراس نظر کی وجہ سے بھی بچے بیمارہوسکتے  ہیں۔
 روحانی بزرگوں کی تعلیمات سے یہ  آگہی ملتی ہے کہ بچوں کا نسمہ بہت  زیادہ لطیف ہوتاہے۔یہ نسمہ محبت  کی نظر کی شدت کوبھی برداشت نہیں کرپاتا۔جس کے نتیجے میں بچہ ذہنی یا جسمانی طور پر Suppress ہوجاتاہے۔اس کیفیت کے زیراثر بچے کی بھوک بہت   کم ہوجاتی ہے یا  وہ رونے لگتاہے  یا  اُسے چُپ  لگ جاتی ہے یا اُسے بخار  یا کوئی اورتکلیف ہوجاتی ہے۔ بچوں پرنظر سے حفاظت کے لیے دعا تحریر  کی جارہی ہیں۔
دعا: ایک عدد سفید کاغذ پرسیاہ روشنائی سے مندرجہ ذیل کلمات لکھیں  :

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ 
وَمِنْ اٰيَاتِهِ اَنْ يُّرْسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرَاتٍ وَّلِيُذِيقَكُمْ مِّنْ رَّحْمَتِهٖ 
یَا حَفِیْظُ   یَا حَفِیْظُ   یَا حَفِیْظُ
 وَصَلَّ اللہُ عَلٰی سَیَدْنَامُحَمَّدً وَّآلِہٖ الطَبَیِّنَ الْطَاھِرِیْنَ

اس کاغذ کوتعویذ بنا کرنیلے کپڑے میں سی کر  بچے کے گلے میں پہنادیں۔
یہ عمل کم ازکم چالیس روزتک جاری رکھیں۔ 

[کتاب نظر بد اور شر سے حفاظت]


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے