نظر بد، حسد اور ٹوک

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


نظر بد، حسد اور ٹوک


سوال: 

 ہماری  شادی کو تین سال ہوئے ہیں۔ ہمارا ایک  بیٹا ہے۔ ہم گزشتہ سال نئے گھر میں شفٹ ہوئے ہیں۔ ہمارے پڑوس سے کئی خواتین  کا ہمارے گھر آنا جانا رہتا ہے۔  ان میں ایک بات بہت خراب ہے کہ وہ ہر وقت کچھ  نہ کچھ ٹوک لگاتی رہتی ہیں۔
میرے شوہر ایک ادارے میں اچھے عہدہ پر جاب کرتےہیں۔ گھر میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے۔شوہر کو بھی گھر ڈیکوریٹ کرنے کا شو ق ہے وہ کوئی نہ کوئی چیز گھر کی تزین کے لیے لے آتے ہیں۔ میری پڑوسنیں ہمارے گھر اورآمدنی کے بارے میں کچھ کچھ کہتی رہتی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ان  کی ٹوک بڑھتے بڑھتے حسد میں تبدیل ہوگئی ۔
کچھ عرصہ سے میرے  شوہر کو ملازمت کی طرف سے پریشانیاں لاحق ہوگئیں ہیں۔شوہر کومجھ پر بلا وجہ ہی بہت زیادہ غصہ آنے لگا ہے۔ ہم دونوں کی طبیعت میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ 

<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

  حسد ایک نہایت برا اور شدیدمنفی جذبہ ہے۔ حاسد کی تو بری نظر ہی دوسرے کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔ حسد کے زیرِ اثر کوئی عورت یا مرد کسی کے خلاف منفی عملیات بھی کرواسکتا  ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کی اور آپ کے شوہر کی ہر قسم کے شر اور منفی ہتھکنڈوں سے حفاظت ہو۔ آمین!
بطور روحانی علاج صبح و شام اور رات سونے سے پہلے اکتالیس اکتالیس مرتبہ 

لا إلهَ إلاَّ اللَّه وحْدهُ لاَ شَرِيكَ لهُ، لَهُ المُلْكُ، ولَهُ الحمْدُ، وَهُو عَلَى كُلِّ شَيءٍ قَدِيرٌ

سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں اور اپنے اوپر بھی دم کرلیں اور اپنے شوہر کو بھی پلائیں یا انہیں کہیں کہ وہ خود پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیں۔
یہ عمل ایک ماہ تک جاری رکھیں۔ 
اپنے اور شوہر کی طرف سے حسبِ استطاعت صدقہ کروادیں۔ 
میاں بیوی دونوں وضو بےوضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء یاحفیظ یاسلام کا ورد کرتے رہیں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے