برسوں سے پھنسی رقم کی وصولی!

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


برسوں سے پھنسی رقم کی وصولی!



شہر کی ایک بڑی مارکیٹ میں میرا ایک  پرنٹنگ پریس  ہے۔  ہم  ادویات سازی کی کچھ کمپنیوں کے ساتھ کام کرتے ہیں،  ان کے لیبلز اور دیگر  اشیاء چھاپتے ہیں۔  چند برس قبل ہمارے ساتھ کام کرنے والی  ایک کمپنی کا منیجر تبدیل ہوگیا،   یہ کمپنی ہماری سب سے بڑی گاہک تھی ، یوں کہیں کہ ہمیں تقریباً ستر فیصد کام اسی کمپنی سے  ملتا تھا۔ ان  کا نیا منیجر  پیسوں کے لین دین میں انتہائی سست ثابت ہوا۔   اس کے آنےکے  بعد ہمارے اکثر چیک روک لیے جاتے جبکہ آئے دن کی مہنگائی نے  پرنٹنگ مٹریل پر آنے والے اخراجات میں بے پناہ اضافہ کردیا تھا۔  اس صورتحال کے سبب  میرا یہ چھوٹا سا پریس شدید مالی بحران  میں مبتلا ہوگیا۔  مارکیٹ میں  کام بہت کم ہوجانے کی وجہ سے  میں اس کمپنی کے خلاف کوئی سخت قدم بھی نہیں اُٹھانا چاہتا تھا۔  ان پریشانیوں کے سبب چند ماہ پہلے مجھے  دل کا دورہ بھی پڑا۔  
 اسپتال میں  زیر علاج رہنے کے دوران  میرا تعارف آپ کے رسالے روحانی ڈائجسٹ سے ہوا۔  اس کے مطالعے کے بعد میں نے سوچا کہ کیوں نہ میں بھی اپنا مسئلہ   آپ سے بیان کروں۔  اسپتال سے گھر آنے کے چند روز بعد میں نے آپ سے ملاقات کی ۔




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

 آپ کی بتائی دعاؤں کی برکت سے  الحمد اللہ    آج میں دوبارہ  اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا ہوں۔   آپ نے یہ دعا پڑھنے کے لیے دی تھی :
عشاء کی نماز کے بعد 101 مرتبہ:



یا اللہ  یا رَبِّ یا حَیُّ یا قَیّوم یا ذالجَلالِ وَ الاکرام 
اَسئَلُکَ بَاسمِکَ اَلعَظیم اَلَاعظَم 
اَن تَرزُقَنی رزقاً حَلالاً طَیِّباً بِرَحَمتِکَ الواسِعَہ یا اَرَحَمَ الرّاحمین

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور  دعا کی جائے۔  پھنسی ہوئی رقم جلد اور احسن طریقے سے ادا ہوجائے اور کاروبار میں مزید وسعت  اور برکت ہو۔ 
آپ نے وضو بے وضو کثرت سے یا فتاح یا رزاق کا ورد کرتے رہنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ 
اس بابرکت وظیفے کو پڑھتے ہوئے دوسرا مہینہ تھا کہ الحمد اللہ مذکورہ کمپنی نے   چار سال سے روکی گئی رقم کا ایک بڑا حصہ ادا کردیا ،  مجھے کچھ نئے کلائینٹ بھی مل گئے ہیں ۔
محترم وقار عظیمی صاحب....! اللہ آپ کو دنیا و آخرت کی تمام نعمتوں سے نوازے اور آپ اسی طرح میرے جیسے دکھی لوگوں کے کام آتے رہیں۔ آمین۔ 

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے