30 سیکنڈ میں شوگر چیک

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی
Sugar Check in 30 Seconds

صرف 30 سیکنڈ میں شوگر چیک

ڈاکٹر عبدالباسط کا فارمولہ


معروف ماہر امراض ذیابیطس  ڈاکٹر عبد الباسط بقائی یونیورسٹی اسپتال میں شعبہ ذیابیطس سے طویل عرصے سے وابستہ ہیں۔ انٹرنیشنل  ڈائبیٹک فیڈریشن کی مقامی کونسل کے رکن ہونے کے ساتھ ذیابیطس سے متاثرہ پیروں کی بحالی کے لیے پاکستان ورکنگ گروپ کے چیئرمین بھی ہیں ڈاکٹر عبدالستار جرنل آف ڈائیباٹولوجی کے مدیر بھی ہیں۔
بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبٹیز اینڈ اینڈوکرائینولوجی  کے تحت ڈاکٹر عبد الباسط نے کئی سال کی تحقیق کے بعد RAPIDیعنی   Risk Assessment of Pakistani Individuals for Diabetes نامی ایک  کلیہ  وضع کیا  ہے جس کی مدد سے ذیابیطس کا ٹیسٹ کرنا انتہائی آسان ہوگیا ہے،  ڈاکٹر صاحب کے بقول  کوئی بھی فرد اپنی صحت کے متعلق30 سیکنڈ کے اندر  خود پتا لگا سکتے ہیں کہ انہیں شوگر کا مرض ہے یا ہونے والا ہے۔  




اس کلیہ میں تین سوال ہوتے ہیں۔
 پہلا سوال یہ ہے کہ اگر آپ کی عمر چالیس یا پچاس کے درمیان ہے تو آپ اپنے آپ کو 1 نمبر دے دیں۔ پچاس سے اوپر ہے تو 2 لکھ لیجیے اور اگر چالیس سے کم ہے تو 0 لکھ لیجیے۔
دوسرا سوال یہ ہے کہ آپ کی  فیملی میں کسی کو شوگر ہے ....؟ اگر ہے تو 1لکھ لیجیے۔نہیں ہے تو 0لکھ لیجیے۔
تیسرا سوال یہ ہے کہ مردوں میں کمر  35.5 انچ اور  عورتوں  میں کمر 31.5 انچ سے زیادہ ہے تو 2 لکھ لیجیے اور اگر اس سے کم ہے تو0 لکھ لیجیے۔ 
جس  کا اسکور  4 یا زیادہ آرہا ہے تو اسے شوگر ہے یا ہونے والی ہے۔ جا کر ڈاکٹر سے چیک کرالیں۔ اگر 4 سے کم ہے تو پھر الحمد للہ  شوگر سے محفوظ ہیں۔
آپ خود پہلے اپنا اسکور دیکھیں اور پھر فیصلہ کریں کہ ڈاکٹر کے پاس جانا ہے یا نہیں۔ اسی طرح آپ اپنے اسکور کو کم کرنے میں خود بھی محنت کر سکتے ہیں جیسا کہ کمرکا سائز جسے مستقل ورزش، غذائی احتیاطوں سے کم کیا جاسکتا ہے۔  روزانہ پانی کی مناسب مقدار لیں، روزانہ کم از کم تیس منٹ چہل قدمی یا ورزش کو عادت بنائیں، چکنائی ، شکر ، نمک  کے استعمال کو کم کریں، کم از کم آٹھ گھنٹے کی پرسکون نیند لیں، رات کا کھانا کم ازکم سونے سے تین گھنٹے قبل لیں۔
اگر آپ ذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں تو ماہرین کے مطابق کم کھائیے، سادہ غذا کھائیے، بازار کی اشیاء سے پرہیز کیجیے۔ روزانہ تقریباً پچیس سے پچاس منٹ تک تیز واک یا جاگنگ کیجیے۔ پھلوں سبزیوں دالوں کا استعمال کیجیے اور کبھی بھی کھانا پیٹ بھر کر نہ کھائیں۔
جو لوگ اس موذی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں وہ نشاستہ دار غذاؤں سے پرہیز کریں۔ زیادہ سے زیادہ واک کریں اور ڈاکٹر کے مشورے سے دواؤں کا استعمال کریں۔ڈاکٹر عبدالباسط کا تیار کردہ RAPID ٹیسٹ، آپ کی سہولت کے لیے نیچے پیش کیا جارہا ہے، علاوہ از اس ٹیسٹ کو بقائی  یونیورسٹی ہاسپٹل کی آفیشل ویب سائٹ  پر بھی آن لائن  چیک  کیا جاسکتا ہے۔




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

30 سیکنڈ ریپڈ ٹیسٹ:








اپنا اسکور چیک کریں

عمر
     
40 برس سے کم 
   
40 سے  50 برس کے درمیان 
   
50 برس سے زیادہ
   
کمر کا ناپ - مرد کے لیے
     
تقریبا 90 سینٹی میٹر (34.5 انچ) یا ذیادہ 
   
تقریبا 90 سینٹی میٹر (34.5 انچ) سے کم 
   
کمر کا ناپ - خواتین کے لیے
     
تقریبا 80 سینٹی میٹر (31.5 انچ) یا ذیادہ 
   
تقریبا 80 سینٹی میٹر (31.5 انچ) سے کم 
   
خاندان میں ذیابیطس کا مرض
     
والدین یا بہن بھائیوں میں سے کسی ایک کو
   
گھر میں کسی کو بھی ذیابیطس نہیں
   





آپ کا اسکور ہے


اگر اسکور 4 یا زیادہ آرہا ہے تو شوگر ہے یا ہونے والی ہے۔ جا کر ڈاکٹر سے چیک کرالیں۔ اگر 4 سے کم ہے تو پھر الحمد للہ شوگر سے محفوظ ہیں۔
ذیابیطس سے بچنے کے لیے ماہرین کے مشورے کے مطابق کم کھائیے، سادہ غذا کھائیے، بازار کی اشیاء سے پرہیز کیجیے۔ روزانہ تقریباً پچیس سے پچاس منٹ تک تیز واک یا جاگنگ کیجیے۔ پھلوں سبزیوں دالوں کا استعمال کیجیے اور کبھی بھی کھانا پیٹ بھر کر نہ کھائیں۔
جو لوگ اس موذی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں وہ نشاستہ دار غذاؤں سے پرہیز کریں۔ زیادہ سے زیادہ واک کریں اور ڈاکٹر کے مشورے سے دواؤں کا استعمال کریں۔


ڈاکٹر عبدالباسط کا تیار کردہ RAPID ٹیسٹ، بقائی  یونیورسٹی ہاسپٹل کی ویب سائٹ  پر آن لائن  چیک  کیا جاسکتا ہے۔
http://www.bide.edu.pk/Home/RiskScore

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے