جوان بیٹے بوڑھی ماں کا حال نہیں پوچھتے

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی
Young Sons Did Not Ask for Old Mother s Condition

جوان بیٹے بوڑھی ماں کا حال نہیں پوچھتے


سوال: 

میری عمر ستر سال سے زیادہ  ہوگئی ہے۔ میری چار بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ سب شادی شدہ ہیں۔ تینوں بیٹے میرے ساتھ رہتے ہیں۔
میری تین بیٹیاں ملک سے باہر رہتی ہیں۔ ایک بیٹی یہاں ہے۔ وہ ہفتے میں دوتین دن آکر میری دیکھ بھال کرجاتی ہے۔ مجھے نہلاتی ہے ،کپڑے تبدیل کراتی ہے اور میری دوائیں لے کر آتی ہے۔
میں شوگر اور بلڈ پریشر کی پرانی مریضہ ہوں۔ میرے تینوں بیٹوں، بہوؤں  کو   مجھ سے کوئی سروکار نہیں ہے جیسے میرا وجود اس گھر میں غیر ضروری ہو۔ مجھے خود اپنے سارے کام کرنے پڑتے ہیں۔ اپنے کپڑے دھونے سے لے کر کبھی اپنی دوائی لانے کا کام بھی مجھے ہی کرنا پڑتا ہے۔ مجھے کھانا اس وقت دیا جاتا ہے جب سب لوگ کھا چکے ہوتے ہیں۔ مجھے اس احساس سے بہت ندامت ہوتی ہے جیسے کہ بچ جانے والا کھانا مجھے دیا جارہا ہو۔ میرے پوتے پوتیوں تک کو مجھ سے ملنے نہیں دیا جاتا۔
میرے بیٹوں کی آنکھوں پرپٹی بندھی ہوئی ہے۔  انہیں نظر نہیں آتا کہ ان کی ماں کے ساتھ کیا برتاؤ کیا جارہا ہے۔
میں بیوہ اور بوڑھی عورت ہوں۔ اس عمر میں اتنے دکھ دیکھنے سے پہلے اللہ نے مجھے دنیا سے کیوں نہ اٹھالیا۔ میں پہروں روتی رہتی ہوں  اوردعا کرتی ہوں کہ اللہ میرے بیٹوں کو ہدایت نصیب کرے اورانہیں تمام مشکلات سے محفوظ رکھے لیکن یہ احساس تذلیل مجھے کسی پل چین سے رہنے نہیں دیتا۔ 
بیٹا وقار ....! مجھے کوئی ورد بتادے  کہ میرے بیٹوں اوربہوؤں کو ہدایت ملے اورمیری عمر کے آخری دن آرام  سے نہ گزر سکیں تو عزت سےتوگزریں ۔



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

محترم ماں  جی  ....! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جس طرح آپ کی بیٹی آپ کی خدمت کرکے اللہ کی خوشنودی پارہی ہے اسی طرح آپ کے بیٹوں کو بھی آپ کی خدمت کی توفیق عطا ہوجائے۔آمین
اپنے شوہر ،اولاد اورسسرال کی دیگر ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے آپ کی خدمت میں مصروف آپ کی بیٹی کو سلام ....!
اپنے قارئین سے بھی میری گزارش ہے کہ بیٹوں کے ساتھ رہتے ہوئے بے بسی کی زندگی بسر کرنے والی ان ماں کی بھلائی و عافیت کے لیے دعا فرمائیں۔
ماں جی....! آپ رات سونے سے پہلے 101مرتبہ سورۂ الاحزاب(33) کی آیت3


وَتَوَكَّلْ عَلَى اللّـٰهِ ۚ وَكَفٰى بِاللّـٰهِ وَكِيْلًا

گیار ہ گیارہ مرتبہ  درود شریف  کے ساتھ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے  دعا کریں۔
یہ عمل کم ازکم نوے روزتک جاری رکھیں۔
وضو بےوضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء 
یاصمد  یا نصیر

کا ورد کرتی رہیں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے