کاروباری پریشانیاں۔ درخت
سوال:
گزشتہ چار سال سے کاروبار کی طرف سے سخت پریشانی لاحق ہے۔ کاروبار روز بروز کم ہوتا جارہا ہے۔ بجائے فائدے کے اُلٹا قرض چڑھتا جارہا ہے۔ حالانکہ ہمارا کام ایسا ہے کہ اس میں دوسرے بہت ترقی کررہے ہیں۔آج سے تقریباً چار سال پہلے ہمارے گھر کے آگے درازے کے سامنے کوئی شخص لگاتار تین جمعہ تک بکرے کی ہڈی اور کالی سری پھینک کر جاتا رہا ہے۔ اس وقت تو ہم نے اس بات کو کوئی اہمیت نہیں دی تین سال پہلے گھر میں خون کے چھینٹے اور خون کے کپڑے بھی آنے شروع ہوئے۔
یہ سلسلہ گاہے بگاہے ابھی تک جاری ہے۔ گھر کے افراد بھی آپس میں بہت جھگڑنے لگے ہیں۔ کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ ہمارے گھر اور کاروبار کو کیاہوگیا ہے۔
برائے کرم کچھ ایسا طریقہ بتائیں کہ جس کسی نے بھی کاروبار اور گھر میں بندش کروائی ہے اس سے ہمیں نجات ملے۔ کاروبار اچھی طرح چلنے لگے اور گھر کے افراد باہم محبت سے رہیں۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
کاروبار یا پھر زندگی کے دیگر معاملات کسی بدخواہ کی جانب سے سفلی یا دیگر کوئی منفی عملیات کروادینے سے بھی خراب ہوسکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہر قسم کے بد عملیات کے نقصانات سے آپ کی حفاظت ہو اور آپ کے رزق میں وسعت وبرکت ہو۔ آمیناپنے شوہر سے کہیں کہ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد سات مرتبہ سورۂ فلق اور سات مرتبہ آیتالکرسی پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں اور یہ دم کیا ہوا پانی اپنے گھر کے چاروں کونوں میں چھڑکدیاکریں۔
یہ عمل کم از کم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی کتاب ‘‘روحانی علاج ’’میں صفحہ نمبر 134 پر درج جادو اور سحر سے نجات کا عمل آپ اور آپ کے شوہر کم ازکم اکیس روز تک کرلیں۔
===================================
جب یہ بات تحقیق ہو جائے کہ کسی مرد یا عورت پر جادو کا اثر ہے ۔
ایسی حالت میں مریض یا مريضہ کے سر سے پیر کے انگوٹھے تک نیلے دھاگے کے گیارہ تار ناپے جائیں۔
ان گیارہ تاروں کی چار تہیں کر لیں۔ دھاگے کےسرے پر ایک ڈھیلی گرہ لگائیں۔ایکقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
پوری سورۃ پڑھکر گرہ میں پھونک ماریں اور فوراً کس دیں۔ یعنی پھونک کو گرہ میں بند کر دیں۔
اسی طرح گیارہ گرہ لگانے کے بعد دھاگے کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال دیں۔
دھاگہ جب جلے گا تو اس میں سے بد بو یا چراند آئے گی۔ جب تک یہ بُو یا چراند آئے۔ روزانہ اس عمل کو کرتے رہیں۔
===================================
حسبِ استطاعت صدقہ بھی کردیں اور چند ماہ تک ہر جمعرات کم از کم تین مستحق افراد کو کھانا کھلا دیا کریں۔
اپنے گھر کے باہر یا کسی اور جگہ کم از کم دو سایہدار درخت لگائیں اور ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کریں۔