Pain ُProblem Not Diagnosis in X ray and Medical Tests
ایکسرے اور میڈیکل ٹیسٹ نارمل مگر درد کی وجہ؟
سوال:
میری والدہ صاحبہ کے بازو میں تقریباً پانچ سال سے درد ہے۔ یہ درد اکثر اوقات گردن کے پٹھوں سے شروع ہوکر بازو اور ہاتھ کی انگلیوں تک آتا ہے۔ کبھی کبھی پوری بائیں سائیڈ میں بھی شدید درد ہوتا ہے۔ کبھی بائیں بازو اور بائیں ٹانگ پر پاؤں کے تلوے تک درد ہوتا ہے۔ ہر وقت سر درد رہتا ہے۔ اکثر کھانے کے بعد معدے میں بھی درد ہوتا ہے۔ کئی جگہ علاج کروایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کچھ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپ کی والدہ صاحبہ کوڈپریشن ہے۔آپ سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں کوئی مفید علاج تجویز فرما ئیں میری والدہ کو اس اذیت سے نجات ملے۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
اگر ایکسرے اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ میں درد کی کوئی وجہ واضح نہیں ہورہی ہے تو پھر اس درد کا سبب شدید اعصابی دباؤ یا ڈپریشن ہوسکتا ہے۔اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آپ کی والدہ کے ڈپریشن کے اسباب کیا ہیں۔ ان میں سے کون سے اسباب ناقابلِ تغیرّ ہیں اور کن اسباب کو دور کیا جاسکتا ہے۔
زندگی میں بعض اوقات کچھ ایسی پریشانیوں یا دُکھوں کا سامنا ہوتا ہے جس کے منفی اثرات تادیر قائم رہتے ہیں۔ زندگی کے کسی بھی حصّہ میں ان لوگوں کی جانب سے ملنے والا کوئی دکھ جن سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہوں، کسی عزیز کی دائمی جدائی کا صدمہ، مالی پریشانیاں، بعض قریبی لوگوں کی طوطا چشمی یا طعنہ زنی وغیرہ کو ناقابلِِتغیر اسباب کے زُمرے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ احساسِ عدم تحفظ، خوف، خدشات وغیرہ قابلِِاصلاح اسباب کے زُمرے میں آتے ہیں۔
اپنی والدہ کی ذہنی حالت کا صحیح طور پر جائزہ لیتے ہوئے آپ یہ جاننے کی کوشش کیجیے کہ ان کے ڈپریشن کے حقیقی اسباب کیا ہیں.....؟ ان اسباب کے ازالے کے لئے آپ اور دیگر اہلِ خانہ کیا کرسکتے ہیں.....؟
ہوسکتا ہے کہ ان اسباب کے ازالے کے لئے ان کی اولاد میں سے چند کو اپنی سوچ اور اپنے طرزِعمل میں نمایاں تبدیلی کرنی پڑے۔
ایک بار اسباب کا ٹھیک ٹھیک تعین ہوجائے تو آپ کی والدہ محترمہ کا علاج آسان ہوجائے گا۔ اس وقت تک ڈاکٹری ، حکیمی، روحانی علاج وغیرہ سے وقتی افاقے کی توقع ہی ہوسکتی ہے۔
بطور روحانی علاج صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ سورہ آل عمران (3) کی دوسری آیت
اَللَّـهُ لَا اِلٰـهَ اِلَّا هُوَ الْحَىُّ الْقَيُّوْمُ
تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کرکے پلائیں۔کلر تھراپی کے اصولوں کے مطابق نیلی شعاعوں میں تیارکردہ تیل کی گردن اور کندھوں پر روز ہلکے ہاتھ سے مالش کی جائے۔
نیلی شعاعوں میں تیارکردہ پانی ایک ایک پیالی صبح نہار منہ اور شام کو پلائیں۔
زردشعاعوں میں تیاکردہ پانی ایک ایک پیالی دوپہر اور رات کھانے سے قبل پلایا جائے۔