منتشر خیالی سے نجات

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

منتشر خیالی سے نجات

Addiction to Thinking

مسئلہ: 

آج کل میں ایک عجیب مسئلے میں گرفتار ہوں۔ میرا ذہن ہر وقت سوچوں اور خیالات میں غرق رہتا ہے۔ اکثر محفلوں میں لوگوں کے ساتھ بیٹھی ہوتی ہوں ، تب بھی ذہن خیالوں کی دنیا میں چلا جاتا ہے۔ بہت دیر بعد خیال آجائے تو اس خیالی دنیا سے نکلتی ہوں یا پھر کوئی مخاطب کرلے تو چونک جاتی ہوں اور بہت شرمندگی ہوتی ہے۔
میں محسوس کرتی ہوں کہ میرے اندر بے چینی، اضطراب اور عجیب طرح کا خوف موجود ہے۔
محترم ڈاکٹر وقار عظیمی صاحب....! آپ کچھ بتائیں جس سے مجھے سکون مل جائے اور ڈر بھی ختم ہوجائے۔ 



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

منتشر خیال سے نجات، ذہنی یکسوئی اور سکون کے لئے مراقبہ ایک بہت مفید عمل ہے۔ آپ بھی اس سے مستفید ہوسکتی ہیں۔ مراقبہ دن یا رات میں کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے، تاہم رات سونے سے قبل یا صبح سویرے کا وقت زیادہ موزوں ہے۔ اگر آپ کو رات میں دیر تک نیند نہ آنے کی شکایت ہے تو آپ کے لئے رات سونے سے قبل کا وقت بہتر رہے گا، کیونکہ مراقبہ سے بے خوابی یا کم خوابی یا گہری نیند نہ آنے کی شکایات میں بھی افاقہ ہوتا ہے۔
اپنی سہولت کے مطابق کوئی وقت مقرر کرکے فرش یا تخت پر گدا وغیرہ بچھاکر اس پر آرام دہ نشست میں بیٹھ جائیں اور تصور کریں کہ آپ نیلی روشنیوں سے منور ماحول میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ مراقبہ کا دورانیہ اندازاً دس بارہ منٹ مقرر کرلیں۔ اس دورانیہ کی تکمیل کا علم ہونے کے لئے ہلکی آواز والا الارم بھی لگاسکتی ہیں۔
مراقبہ سے قبل 101 مرتبہ درودِ خضری 

صَلَّی اللہُ تعالیٰ عَلٰی حَبِیْبِہٖ مُحَمَّدِ وَّاٰلِہ وَسَلَّمْ 

پڑھ لیں۔
 اور 101 مرتبہ اللہ تعالیٰ کے اسماء یاحی یاقیوم کا ورد کرلیں۔ 

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے