یکسوئی اور روحانی طاقت پانے کےلیے
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا ایک خاص عمل
جیسا کہ ورلڈ کپ کا دور دورہ ہے اور آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ۔ پاکستان کی طرح ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے ہر ملک کی ٹیم چاہتی ہے کہ ورلڈ کپ اس کے حصہ میں آئے ۔
جہاں میچ جیتنے کے لیے ہر ٹیم اچھی سے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کررہی ہے۔ وہیں آسٹریلین کرکٹ ٹیم میچ کی تیاری کے ساتھ ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک خاص تکنیک بھی اپنارہی ہے اور تقریباً اپنے ہر میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم اس خاص عمل کو کرتی ہے۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کل یعنی جمعرات کو ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ کینگروز میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس دوران کرکٹ کوچ جسٹن لینگر نے منگل کو پریکٹس سے قبل تمام پلیئرز کے ساتھ کرکٹ گراؤنڈ کی گھاس پر ننگے پیر چکر لگایا۔ کھلاڑی اور کوچز بعد میں گراؤنڈ کے وسط میں پہنچے اور وہاں دائرے کی شکل میں بیٹھ کر 30 منٹ تک بات چیت کرتے رہے۔
خیال رہے کہ جسٹن لینگر کا ماننا ہے کہ ارتھنگ "earthing" یا "گراؤنڈنگ" نامی اس تیکنیک کی وجہ سے ان کی ٹیم چارج ہوتی ہے، وہ اس طرح انہیں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے روحانی طاقت اور ذہنی یکسوئی حاصل ہوتی ہے۔
آسٹریلین ویب سائٹ بئیرفٹ ہیلنگ (https://www.barefoothealing.com.au) کے مطابق یہ تکنیک جسم کی بائیولوجیکل ردھم کو نارملائز کرتی ہے۔ جب ننگے پاؤں یا جلد زمین سے رابطے میں آتے ہیں تو الیکٹرانس جسم میں جذب ہوتے ہیں اور جسم کو چارج کرتے ہیں ، یہ عمل بیماری، چوٹ یا تھکاوٹ کو کم کرتے ہیں۔ کئی ہالی وڈ اداکاروں سے لیکر آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلس کی رگبی ٹیم بھی کئی موقعوں پر اس طریقے کو آزماچکی ہیں۔
The energy was flowing at Aussie training ahead of the semi-finals #CWC19 pic.twitter.com/YWC644FMAq— cricket.com.au (@cricketcomau) July 9, 2019
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم |
کرکٹ کوچ لینگر نے کچھ عرصہ پہلے سیلف امپروومینٹ پر ایک کتاب بھی لکھ چکے ہیں، اس کتاب میں انہوں نے پرسکون رہنے کے طریقوں پر بات کی۔
پرتھ اسٹیڈیم آسٹریلیا |
یاد رہے کہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ میں ارتھنگ کے موضوع پر کئی مضامین شایع ہوچکے ہیں۔
قارئین کی دلچسپی کے لیے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جون 2015ء میں شایع مضمون ارتھنگ کا لنک ذیل میں دیا جارہا ہے
https://roohanidigest.online/?p=1162