موبائل، لیپ ٹاپ، وائی فائی اور مردانہ بانجھ پن

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی
Mobile Laptop Wifi Signals Harmful for Male Infertility

موبائل، لیپ ٹاپ، وائی فائی اور مردانہ بانجھ پن

مردوں میں بانجھ پن کیوں بڑھ رہا ہے....؟

لیپ ٹاپ اور وائی فائی کا غیر محتاط استعمال خطرناک ہوسکتا ہے!

شادی کے بعد اولاد کی خوش خبری جلد سے جلد ملنامیاں بیوی اور ان کے اہل خانہ کی بڑی خواہش ہوتی ہے۔ شادی کے بعد معمول کے ازدواجی تعلقات کے باوجود ایک ڈیڑھ سال تک حمل نہ ہونا  پرائمری انفرٹیلٹی (ابتدائی بانجھ پن) یا پہلے، دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد مانع حمل اقدامات نہ کرنے کے باوجود حمل قرار نہ پانا سیکنڈری  انفرٹیلٹی (ثانوی بانجھ پن) کہلاتے ہیں۔ 
پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر کئی مشرقی ممالک میں حمل میں تاخیر پر عموماً عورت کا ہی طبی معائنہ  کرایا جاتا ہے۔ حمل میں تاخیر پر مرد اور عورت دونوں کا طبی معائنہ کروانا ضروری ہے۔ اولاد ہونے میں تاخیر کی وجوہات مرد میں بھی ہوسکتی ہیں۔ ایسی صورت کو مردانہ بانجھ پن (Male Infertility) کہا جاتا ہے۔
مردانہ بانجھ پن ان مردوں میں ہوسکتا ہے جن کے پہلے بچے ہوچکے ہوں یعنی مردوں میں پرائمری اور سیکنڈری دونوں طرح کے بانجھ پن  ہوسکتے ہیں۔


جدید تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ LapTop کو ٹانگوں  پر رکھ کر استعمال کرنے یا اینڈرائیڈ موبائل فون کو وائی فائی سگنل آن کرکے جیب میں رکھنا مردوں میں اولاد پیدا کرنےو الے جرثوموں میں کمی یا ان کی ساخت (Morphology) میں خرابی کا سبب بن سکتاہے۔ 




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 



سٹونی بروک میں یونیورسٹی آف نیویارک میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق لیپ ٹاپ کے استعمال میں بے حد احتیاط کی ضرورت ہے۔ لیپ ٹاپ استعمال کرنے کے حوالے سے اس جانب خاص دھیان دینا چاہئے کہ کس پوزیشن میں بیٹھ کے لیپ ٹاپ استعمال کیا جارہا ہے کیونکہ لیپ ٹاپ کو گود میں رکھتے ہوئے بعض پوزیشنز ایسی ہوتی ہیں جس میں جسم کا درجہ حرارت35ڈگری تک بڑھ جاتا ہے جو کہ سپرمز کیلئے مہلک ثابت ہوتا ہے۔ اس تحقیق کی روشنی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یوں تو لیپ ٹاپ بنایا ہی اسی لئے گیا تھا کہ اسے لیٹے ، بیٹھے کسی بھی حالت میں استعمال کیا جائے لیکن وہ حضرات جو کہ والد بننے کے خواہشمند ہیں ، وہ اس جانب خاص توجہ دیں اور گود میں رکھ کے لیپ ٹاپ استعمال کرنا چھوڑ دیں۔


اس کے علاوہ وہ مرد جو ایک دن میں4گھنٹے سے زائد وقت تک موبائل استعمال کرتے ہیں، ان کے اندر بھی سپرم کاؤنٹ کم ہوجاتا ہے۔  جاپان  کے  ری پروڈکٹو میڈیسین ریسرچ سینٹر، یاماشیتا شونان یومی کلینک میں ہونے والی ایک طبی  تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ وائی فائی ڈیوائسز جیسے موبائل اور راؤٹر سے خارج ہونے والی برقی مقناطیسی لہریں اسپرم کو بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہیں۔




لیپ ٹاپ استعمال کرتے وقت اسے اپنے جسم سے دور رکھنا چاہیے۔  بہتر ہے کہ اسے ٹیبل پر رکھ کراستعمال کیا جائے اگر بیڈ پر یا فرش پر بیٹھ کر لیپ ٹاپ استعمال کرنا ہو تو ضروری ہے کہ جسم اور لیپ ٹاپ کے درمیان کوئی چیز رکھ کر مثلاً چھوٹی ٹیبل رکھ کر فاصلہ برقرار رکھا جائے۔




بہتر ہے کہ ہمیشہ لیپ ٹاپ کو کسی سخت ہموار سطح پر رکھ کر استعمال کریں تاکہ گرم ہوا کا اخراج آسانی سے ہو سکے۔  اس کے علاوہ مارکیٹ میں لیپ ٹاپ کولنگ پیڈ بھی سستے داموں دستیاب ہیں۔ ان کا استعمال بھی لیپ ٹاپ کو ٹھنڈا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 



حاملہ خواتین کو بھی لیپ ٹاپ کو اپنی ٹانگوں پر رکھ کر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ بعض اطباء کے مطابق ٹانگوں کے ذریعے جسم میں آنے والی لیپ ٹاپ   کی گرمی سے بچے پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

مردوں میں بانجھ پن کی دیگر وجوہات بھی ہوتی ہیں جیسے ماحولیاتی آلودگی، ذہنی تناؤ ، ناقص غذا، غیر صحت مند طرز زندگی، موٹاپا اور جینز وغیرہ، مگر موجودہ دور میں لیپ ٹاپ، موبائل فون اور  وائی فائی ڈیوائسز  کو دیر تک جسم سے  قریب رکھنا بھی اس کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے