کمپیوٹر اور بیٹی کا رویہ

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی
Computer and daughter behavior

کمپیوٹر  اور بیٹی کا رویہ

مسئلہ: 

  میری   بیٹی کی عمر سترہ سال ہے۔ میٹرک کے امتحان کے بعد اسے کمپیوٹر دلایاگیا۔جب تک رزلٹ آیا وہ کمپیوٹر گیمزمیں مصروف رہی لیکن مجھے کیا معلوم تھا کہ یہ ایکویٹی اسے بدتمیز بنادی گی۔ اب کوئی بھی کا م کہوں وہ کمپیوٹر چھوڑنے پرتیار ہی نہیں ہوتی۔پہلے گھر کا ہر کام خوشی سےکرتی تھی،مگر اب لاکھ بار کہو تو صرف ایک  جواب دیتی ہےکہ میں نہیں کرتی۔ 
لڑکی ذات ہے ،گھر ےکام کاج نہیں سیکھے گی تو کل اپنےگھر جاکرکیاکرے گی....؟ہمارا نام ڈبوئے گی۔دن رات بس کمپیوٹر پر رہتی ہے۔
اس کے والد نے اس کا کمپیوٹر اٹھا کر اپنےکمرے میں رکھ لیا۔ اس بات پر وہ مجھ سےناراض ہوگئی۔کھانا پینا بھی کم کردیاہے۔ایک ایک ہفتہ تک نہیں نہاتی۔اس کی ضد کے سامنےاسے دوبارہ نصیحت کرکے کمپیوٹر دےدیاگیا ،کچھ عرصہ تو وہ ٹھیک چلی مگر  پھر اسی معمول پر آگئی۔




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

  رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ 

 اَللَّھُمَّ   اِنِّیْ اَعْوْذُ بِکَ مِنْ مُّنْکَرَاتِ الاَخْلَاقِ وَالْاَعْمَالِ وَالْاَھْوَآءِ وَالْاَدْدَآءِ

تین تین مرتبہ دود شریف  کے ساتھ پڑھ کربیٹی کا  تصورکرکے دم کردیں اوردعاکریں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے