Husband Escape from responsibilities
ذمہ داریوں سے فرار شوہر
سوال:
آج سے دو سال پہلے میرے شوہر دس سال مڈل ایسٹ میں رہنے کے بعد مستقل پاکستان آگئے۔ پاکستان آنے کے بعد اُن کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا کام کریں۔ وقت گزرتا رہا اور جو جمع پونجی تھی وہ ختم ہونا شروع ہوگئی۔ کئی مرتبہ کہا کہ کاروبار سمجھ میں نہیں آرہا ہے تو نوکری دوبارہ شروع کردو لیکن اُن کی ایک ہی ضد تھی کہ میں نے نوکری نہیں کرنی۔ کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ زیادہ وقت گھر میں رہتے ہیں۔ ذرا ذرا سی بات پر مجھے اور بچوں کو بُرا بھلا کہنا شروع ہوجاتے ہیں۔ کمرے کا دروازہ بند کرکے ٹی وی دیکھتے رہتے ہیں۔میرے کچھ عزیزوں نے دو تین جگہ اچھی ملازمت دلوانے کا وعدہ بھی کیا لیکن یہ کہتے ہیں کہ میں نے ساری زندگی کسی کا احسان نہیں لیا تو آج تمہارے رشتہ داروں کا احسان کیوں لوں۔ میری سمجھ میں تو یہی آتا ہے کہ اب اُن کا کام کرنے کو دل نہیں کرتا۔
آج کل میرے والد صاحب ہمارے گھر کا خرچ مختلف مختلف طریقوں سے پورا کر رہے ہیں۔ آخر وہ بھی کب تک پورا کریں گے۔ بچے ابھی چھوٹے ہیں۔ آپ ایسا عمل بتائیں کہ میرے شوہر کو اپنی ذمّہ داری کا احساس ہو اور وہ ملازمت کے لئے آمادہ ہوجائیں۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ :
اللَّهُمَّ لَا سَهْلَ إلاَّ مَا جَعَلْتَهُ سَهْلاً، وأنْتَ تَجْعَلُ الحَزْنَ إذَا شِئْتَ سَهْلاً
اوّل آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔
شوہر کو صحیح فیصلہ کرنے کی توفیق ملنے اور رزق میں برکت و کشادگی کے لئے بھی دعا کریں۔
یہ عمل کم ازکم چالیس روز تک جاری رکھیں۔
وضو بےوضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کا اسم یاکریم کا ورد کرتی رہیں۔