آسیب زدہ مکان

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


 آسیب زدہ مکان

نظربد اورشر سے حفاظت 


مسئلہ: 

محترم ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی صاحب....!
آ پ کی کتاب  ’’نظر بد اورشر سے حفاظت  ‘‘ پڑھی ۔ آپ نے ایک اہم موضوع پر بہت سادہ اوردلنشین انداز میں کتاب لکھی ہے۔ اس کتاب میں   دعاؤں، احادیث اور متعلقہ کتب کے مستند حوالے بھی پیش کئے ہیں۔ اہم موضوع پر ایک معیاری کتاب تحریرکرنے پر میری طرف سے مبارکباد  قبول فرمائیے ۔
میرا ایک مسئلہ بھی اس کتاب میں درج ایک مسئلے سے ملتا ہے۔
میرے شوہر کئی سال  بیرون ملک رہنے کے بعد مستقل پاکستان آگئے ہیں۔ہم نے چھ ماہ پہلے شہر کے پو ش علاقہ میں ایک بنگلہ خریداتھا جودوسال سے بند پڑا ہواتھا۔جب سے ہم اس مکان میں آئے ہیں ہمارے حالات بہت تیزی سے خراب ہونے لگے ہیں۔اس مکان میں مجھے اوربچوں کو اکثر کوئی سایہ تیزی سے اِدھر سے اُدھر جاتا ہوا محسوس ہوتاہے۔ رات کے وقت گھر کے تمام افراد کو بے چینی محسوس ہوتی ہے۔ مجھے اورمیرے شوہر کو ایسا محسوس ہوتاہے  کہ کوئی ہمارے بیڈ روم میں موجود ہے۔اس احساس کی وجہ سے ہم دونوں رات میں ٹھیک سے سونہیں پاتے۔




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

کتاب ’’نظر بد اور شر سے حفاظت ‘‘ کی پسندیدگی پربہت بہت شکریہ قبول فرمائیں۔ آپ اس کتاب میں درج صفحہ 239 (آسیب زدہ مکان ) والا عمل کرسکتی ہیں۔
عمل مندرجہ ذیل ہے:






اس مکان میں صفائی کا بہت زیادہ اہتمام کیا جائے۔ مغرب کے بعد ہلکی خوشبو والی کسی لکڑی کی یا لوبان کی دھونی دی جائے۔ عشا کی نماز کے بعد یا رات سونے سے پہلے آپ کے گھر کے دوتین افرا د مل کر ہلکی آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کریں۔ یہ تلاوت اندازاً بیس پچیس منٹ تک کی جائے۔
گھر کے تین بالغ افراد صبح فجر کی اذان سے پہلے بیدارہوجائیں اورغسل کرلیں۔ 
فجر کی اذان کے بعد یہ تینوں افراد دورکعت سنت اداکریں۔ اس کے بعد مکان کے مختلف حصوں  میں جاکر ہرفرد کی جانب سے تینتیس مرتبہ سورہ فاتحہ کی تلاوت کچھ بلند آواز سے کی جائے اورچاروں طرف پھونکا جائے۔
صبح سورج نکلنے کے بعد اکیس مرتبہ سورہ مومنون (23)کی آیات 115 سے 118
اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَّاَنَّكُمْ اِلَيْنَا لَا تُرْجَعُوْنَO  فَتَعَالَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۖ لَا اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِO  وَمَنْ يَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهٖ فَاِنَّمَا حِسَابُهُ عِنْدَ رَبِّهٖ ۚ اِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَافِرُوْنَO وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَO 

تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر تین مرتبہ دستک دے دیں ۔
عشاءکی نمازکے بعد ایک صاحب مکان کے چاروں کونوں میں جاکر اذان کے الفاظ اتنی آواز سے ادا کریں کہ ان کی آواز مکان کے دوسرے کونے تک جائے۔
رات سونے سے پہلے سات مرتبہ سورہ فلق، سات مرتبہ سورہ الناس اورپانچ مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر پانی پر دَم کرکے سب گھر والوں کو پلائیں اور تھوڑا سا پانی مکان کے چاروں کونوں میں چھڑک دیں۔ یہ عمل کم ازکم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔
سب گھروالے وضو بے وضو کثرت سے یَامَوْمِنُ یَا حَفِیْظُ یَاسَلَامْ کا ورد کرتے رہیں۔
عصر ومغرب کے درمیان لوبان کی دھونی دی جائے۔
گھر میں صبح اورشام قرآن پاک کی تلاوت ہو اور سب اہل خانہ باقاعدگی سے پانچ وقت نماز ادا کریں۔



میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ پراپنا فضل کرم فرمائیں ، اس مکان میں رہائش آپ اورآپ کے اہل خانہ  کے لیے خوشیوں، سکون اور برکت کا باعث بنے کو ۔آمین


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے