حسد کے نقصانات

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی
Jealousy and Envy in Students

حسد کے نقصانات

پری میڈیکل کی طالبہ کی پریشانیاں کیسے ٹھیک ہوں گی۔۔۔۔؟

سوال: 

میں پری میڈیکل سکینڈ ائیر کی اسٹوڈنٹ ہوں۔ میں  نےپہلی کلاس سے میٹرک تک اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ فرسٹ ائیر کے پیپر بھی بہت اچھے ہوئے تھے لیکن اب میرا پڑھائی میں  دل نہیں لگ رہا۔ کتابیں کھولتی ہوں توبیزاری ہوتی ہے اور سر میں درد ہونے لگتاہے۔گھر والوں نے میری آئی سائیڈ بھی چیک کروائی  جو بالکل ٹھیک ہے۔ میری ایک کلاس فیلو ہے ۔  مجھ سے بہت حسد کرنے لگی ہے۔وہ دوسری لڑکیوں کے ساتھ مجھ پر طنز کرتی رہتی ہے اورکہتی ہے کہ 
اچھا آپ میڈیکل کالج میں داخلہ لیں گی ....؟چلو ہم بھی دیکھتے ہیں۔
 چند ماہ سے مجھے ایسا لگتاہے کہ اس کی خواہش ہے کہ  میں اچھے نمبروں سے کامیاب نہ ہوں ۔



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

حسد بہت بری چیز ہے۔کسی کی کامیابی پر ، خوشیوں پر جلنا بہت بُری بات ہے۔حسد مخالف کو مشکلات ونقصانات میں مبتلا کرتا ہے اورحاسد خوش ہوتاہے  لیکن حاسد کاحسد کی آگ میں جلنا بھی ایک کرب وعذاب کی ہی صورت ہے جسے وہ سمجھ نہیں پاتا یا سمجھنا نہیں چاہتا۔
حاسد اپنے مخالف کے نقصان سے خوش ہونا چاہتاہے  لیکن خود وہ بھی حسد کی وجہ سے کئی جسمانی وذہنی بیماریوں کو دعوت دے رہا ہوتاہے۔
اللہ تعالیٰ حسد کرنے اورحسد کے اثرت سے ہم سب کی حفاظت فرمائیں۔آمین
صبح اورشام اکیس اکیس مرتبہ   سورہ الطلاق (65) آیت 3 میں سے

وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ ۚ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًاO

اورسورہ الشعراء (26) آیت83
رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَO

تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر  اپنے اوپر دم کرلیں اوراﷲ تعالیٰ کے حضور دعاکریں۔
رات سونے سے پہلے سات مرتبہ سورۂ فلق ،سات مرتبہ سورۂ الناس اورتین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔
چلتے پھرتے وضو بے وضو  کثرت سے یَاحَفِیْظُ یَا عَلِیْمُ یَا سَلَامْ کا ورد کرتے رہیں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے