بری عادتوں والے غیر ذمہ دار شوہر

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی
Non-responsible husband with bad habits

بری عادتوں والے  غیر ذمہ دار شوہر 


مسئلہ: 

میری شادی کو اٹھارہ سال ہوچکے ہیں۔ ہمارے ہاں خاندان سے باہر شادی کا رواج نہیں ہے۔ لڑکیوں کی زیادہ تعلیم کی بھی مخالفت  کی جاتی ہے۔ ہم چار بہنیں اور تین بھائی ہیں۔ خاندانی مخالفت کے باوجود ہمارے والد نے ہم سب بہنوں کو میٹرک کے بعد کالج بھیجا۔
میں بی ایس سی کے تھرڈ ائیر میں تھی جب میری شادی میرے چچا زاد سے کردی گئی۔ میرے شوہر پہلے ایک دو فیکٹریوں میں ملازمت کرتے رہے۔ پھر اپنا ایک چھوٹا سا کاروبار کرلیا۔ میرے والد لڑکیوں کو تعلیم دلانے کی ہمت تو کر بیٹھے تھے لیکن برادری کے اصولوں کے مطابق لڑکے لڑکیوں کے ان کے بچپن میں ہی طے کردہ رشوں کی مخالفت کا حوصلہ نہیں رکھتے تھے۔
شادی کے چند ماہ بعد مجھے پتہ چلا کہ میرے شوہر نشہ کرتے ہیں۔ اس دوران میں امید سے ہوچکی تھی۔ میں نے ان کا احترام ملحوظ رکھتے ہوئے انہیں نشہ سے دور ہوجانے کی درخواست کی۔ انہیں اپنی ہونے والی اولاد کے حوالے سے بھی سمجھانے کی کوشش کی۔ میرے سامنے تو ہوں ہاں کرتے رہے لیکن انہوں نے نشہ کرنا جاری رکھا۔  ایسے ہی حالات میں اگلے چھ سال  ہی میں یکے بعد دیگرے چار بچوں کی ماں بن گئی۔
بچوں کے بعد ان میں ذمہ داری  تو کیا آتی وہ میرے ساتھ مزید بدزبان اور اپنے فرائض سے غافل رہنے لگے۔ میرے چاروں بچوں کی ولادت کے اخراجات میرے والدین نے اٹھائے۔ بعد میں بھی اپنے بچوں کی کئی ضروریات مجھے اپنے والدین کوبتاناپڑیں۔
میرے شوہر کی صحبت بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے۔ نہ صرف نشئی لوگ بلکہ دیگر کئی برائیوں  میں ملوث لوگوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے لگے ہیں۔




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ 

تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لا يَمُوتُ ، 
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا ، 
وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ ، 
وَلَمْ يَكُنْ لَهُ وَلِيُّ مِنَ الذُّلِّ ، وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا O

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کرکے دم کردیں اور دعا کریں کہ انہیں برائیاں ترک کر دینے اور صحیح راستے پر چلنےکیتوفیق عطا ہو۔
یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔
وضو بےوضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء
یا ہادی یا رشید کا ورد کرتی رہیں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے