بچوں کو نظر لگ جائے تو کیا کیا جائے؟
مسئلہ:
میری دو بیٹیاں ہیں۔ ایک دو سال اور دوسری چار سال کی ہے۔ چھوٹی بیٹی سب کی توجہ کا زیادہ مرکز رہتی ہے۔ خاص کر میرے سسر تو اس پر اپنی جان چھڑکتے ہیں۔ میرے سسر اکثر کہتے ہیں کہ میری پوتی تو بالکل گڑیا ہے، گڑیا....کچھ عرصے سے یہ بیٹی بہت سست، بیمار رہنے لگی ہے۔ اسے کبھی دستوں کی شکایت ہوجاتی ہے تو کبھی نزلہ ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹروں کو دکھایا تو کوئی خاص بیماری سامنے نہیں آئی۔ دوائیوں سے وقتی طور پر ٹھی ہوجاتی ہے لیکن اس بچی کو مسلسل کوئی نہ کوئی تکلیف رہتی ہے۔ راتوں کو دیر تک جاگتی رہتی ہے۔ فیڈ بھی کم ہوگیا ہے۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
جواب: گھر میں حفظان صحت کے اصولوں پر زیادہ سے زیادہ عمل کیجیے۔ بچی کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھیے کہ اسے گود میں لینے والے بھی صفائی کا خیال رکھیں۔ گھر میں مچھروں سے بچاؤ کا اہتمام بھی کیجیے۔نظر سے نجات اور آئندہ حفاظت کے لیے رات کو جب بیٹی گہری نیند میں ہو تو اس کے سرہانے بیٹھ کر اتنی آواز سے کہ اس کی آنکھ نہ کھلے گیارہ مرتبہ سورہ النحل (27) کی آیت 19 میں سے
رَبِّ اَوْزِعْنِىٓ اَنْ اَشْكُـرَ نِعْمَتَكَ الَّتِىٓ اَنْعَمْتَ عَلَـىَّ وَعَلٰى وَالِـدَىَّ
وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَـرْضَاهُ وَاَدْخِلْنِىْ بِرَحْـمَتِكَ فِىْ عِبَادِكَ الصَّالِحِيْنَ O
تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اس بیٹی پر دم کردیں۔
ایک عدد سفید کاغذ پر سیاہ روشنائی سے
بِسْمِ اللَٰهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یَا رَحِيمِ یَا رَحِيمِ یَا رَحِيمِ
یَا حَفِیْظُ یَا حَفِیْظُ یَا حَفِیْظُ
لکھ کر تعویز بناکر بچی کے گلے میں پہنا دیں۔حسب استطاعت صدقہ بھی کردیں۔