مستقل اور بابرکت روزگار کے لیے دعا

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی
Pray for permanent and blessed employment

مستقل  اور بابرکت روزگار کے لیے دعا


مسئلہ: 

ایک سال پہلے ہم نے اپنے بڑے بیٹے کی بڑی دھو م دھام سے شادی کی تھی۔  پتہ نہیں کس کی نظر لگ گئی کہ شادی کے ایک ماہ بعد ہی میرے شوہر کی اچھی بھلی ملازمت ختم ہوگئی۔ شوہر ابھی دوسری جگہ ملازمت تلاش کر ہی رہے تھے کہ بڑے بیٹے کی  کمپنی کاروباری خسارے کی وجہ سے بند ہوگئی اوروہاں کام کرنے والے سب لوگوں کو جواب دے دیا گیا۔اس طرح شادی کے چند ماہ بعد میرا بڑا بیٹا بھی بے روزگار ہوگیا۔ اب باپ بیٹا دونوں مل کر ملازمت تلاش کررہے ہیں لیکن ابھی تک کہیں کوئی ملازمت نہیں مل سکی۔
چھوٹا بیٹا بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا ہے۔ اب اس کی محدود آمدنی سے ہی گھر کے اخراجات  پورے کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔ 
محترم وقار عظیمی صاحب....! برائے مہربانی کوئی دعا بتائیں  جس کی برکت سے میرے شوہر اور بڑے بیٹے کو اچھی جگہ مستقل بنیادوں پر ملازمتیں مل جایئں۔  درخواست ہے کہ آپ خود بھی ہمارے لیے دعا فرمائیں۔




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتا ہوں کہ آپ کے شوہر اور بچوں کو بہت اچھا روزگار ملے، آپ کے رزق میں کشادگی آئے اور آپ کے گھر میں ہمیشہ خیر و برکت  رہے۔ آمین 
عشاء کی نما زکے بعداکتالیس مرتبہ سورہ ہود(11)کی آیت نمبر6:
وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا وَيَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَمُسْتَوْدَعَهَا ۚ كُلٌّ فِي كِتَابٍ مُبِينٍO

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کےساتھ پڑھ کر اللہ تعالیٰ  سے بابرکت اورمستقل روزگار کے حصول کے لیے دعاکریں۔ یہ عمل چالیس روزتک جاری رکھیں۔
دونوں باپ بیٹاچلتے پھرتے وضو بے وضو کثرت سے اسم الٰہی   یَا رَزَّاقُ یَا فَتَّاحُ  کا ورد کرتے رہا کریں ۔  
حسب استطاعت صدقہ خیرات  کرتی رہیں۔ صدقہ کرتے رہنا کئی مصیبتوں اور پریشانیوں سے حفاظت اور روزگار میں برکت کا باعث بنتا ہے۔
محفلِ مراقبہ میں دعا کے لیے آپ کے شوہر اور صاحبزادے کے نام لکھ لیے گئے ہیں۔ 

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے