حج مبارک 1440ھ
Hajj Mubarak 1440 A.H
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے
وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ
اور اللہ کے لیے حج اور عمرے کو پورا کرو [سورۂ بقرہ (2): آیت 196]
وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا
اور لوگوں پر اللہ کا حق (یعنی فرض) ہے کہ جو اس گھر تک جانے کی استطاعت رکھے وہ حج کرے [سورۂ آل عمران (3): آیت 97]
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ فَرَضَ اللَّهُ عَلَيْکُمْ الْحَجَّ فَحُجُّوا
لوگو....! تم پر حج فرض کیا گیا ہے، لہٰذا حج کرو۔ [صحیح مسلم؛ مشکوٰۃ؛ مسند احمد؛ دارمی]
ہر سال لاکھوں مسلمان لبیک اللھم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، انالحمد وان نعمت لک والملک لا شریک لک…لبیک اللہم لبیک پڑھتے ہوئے حج کے لیے دیارِ مقدس میں حاضر ہوتے ہیں اور ایامِ حج میں مناسک حج ادا کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔
حج سے پہلے یا حج کے بعد حجاج کرام حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے روضہ اقدس پر حاضر ہوکر صلوٰۃ و سلام پیش کرتے ہیں۔
سب حجاج کرام کو مناسکِ حج کی ادائی اور دربارِ رسول ﷺ میں حاضری مبارک ہو۔ آمین
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>