Headache & Feeling Weird in New House
ظہر کے بعد ہی طبیعت خراب کیوں ہوتی ہے....؟
نظر بد، بندش، مکان بھاری یا گھر پر اثرات؟؟
مسئلہ:
ہم تین بہنیں اورایک بھائی ساتھ رہتے ہیں۔چھ ماہ پہلے بھائی کا ٹرانسفر کراچی ہوگیا ان کے ساتھ ہم بھی کراچی آگئے۔یہاں ایک بلڈنگ میں ہمیں دوسرے فلور پر فلیٹ ملا۔ اس فلیٹ میں آنے کے تیسرے دن سے ہی ہم تینوں بہنوں کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی ۔ کراچی کے ڈاکٹروں کو چیک کروایا لیکن کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔ظہر کے وقت سے عصر تک ہمیں فلیٹ میں بہت سردی لگتی ہے اوراکثر اوقات ہمارےہاتھ پاؤں سن ہوجاتے ہیں۔بعض اوقات اس دوران ہم حرکت بھی کرنا چاہیں تو حرکت نہیں کرسکتے۔
کئی مرتبہ مولوی صاحب سے دم کروانے پرتو ایک دودن حالات ٹھیک رہتے ہیں ۔اس کے بعد دوبارہ وہی کیفیات پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ شروع ہوجاتی ہیں۔ظہرسے عصر کے درمیان شدیدذہنی اور جسمانی اذیت محسوس ہوتی ہے ۔ دیگر اوقات میں ہم بالکل ٹھیک رہتے ہیں ۔ایک خاص بات یہ کہ یہ کیفیت صرف ہم بہنوں کی ہوتی ہیں بھائی کو یہاں کبھی کوئی دباؤ وغیرہ محسوس نہیں ہوا۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
فجر کی نماز کے بعد سورہ فاتحہ ایک سوپچیس مرتبہ پڑھی جائے۔ اس تعداد میں سورہ فاتحہ گھر کے تین یا چارافراد مل کربھی تلاوت کرسکتے ہیں۔سورہ فاتحہ کی تلاوت سے پہلے اور تلاوت کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کا ورد کرلیاجائے۔
دن میں تقریباً ایک بجے سات سات مرتبہ سورہ آل عمران (3)کی آیت 154
ثُـمَّ اَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِّنْ بَعْدِ الْغَمِّ اَمَنَةً نُّعَاسًا يَّغْشٰى طَـآئِفَةً مِّنْكُمْ ۖ وَطَـآئِفَةٌ قَدْ اَهَمَّتْهُـمْ اَنْفُسُهُـمْ يَظُنُّوْنَ بِاللّـٰهِ غَيْـرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ ۖ يَقُوْلُوْنَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْاَمْرِ مِنْ شَىْءٍ ۗ قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ كُلَّـهٝ لِلّـٰهِ ۗ يُخْفُوْنَ فِىٓ اَنْفُسِهِـمْ مَّا لَا يُبْدُوْنَ لَكَ ۖ يَقُوْلُوْنَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْاَمْرِ شَيْءٌ مَّا قُتِلْنَا هَاهُنَا ۗ قُلْ لَّوْ كُنْتُـمْ فِىْ بُيُوْتِكُمْ لَبَـرَزَ الَّـذِيْنَ كُتِبَ عَلَيْـهِـمُ الْقَتْلُ اِلٰى مَضَاجِعِهِـمْ ۖ وَلِيَبْتَلِىَ اللّـٰهُ مَا فِىْ صُدُوْرِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِىْ قُلُوْبِكُمْ ۗ وَاللّـٰهُ عَلِـيْمٌ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ O
اورسورہ فتح (48)کی آیت 29
اورسورہ فتح (48)کی آیت 29
مُّحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّـٰهِ ۚ وَالَّـذِيْنَ مَعَهٝٓ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَـمَآءُ بَيْنَـهُـمْ ۖ تَـرَاهُـمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّـٰهِ وَرِضْوَانًا ۖ سِيْمَاهُـمْ فِىْ وُجُوْهِهِـمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ ۚ ذٰلِكَ مَثَلُـهُـمْ فِى التَّوْرَاةِ ۚ وَمَثَلُـهُـمْ فِى الْاِنْجِيْلِۚ كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْاَهٝ فَاٰزَرَهٝ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰى سُوْقِهٖ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيْظَ بِـهِـمُ الْكُفَّارَ ۗ وَعَدَ اللّـٰهُ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْـهُـمْ مَّغْفِرَةً وَّّاَجْرًا عَظِيْمًا O
تین تین مرتبہ درود شریف کےساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد یا ایک ایک پیالی پانی پر دم کرکے پئیں اوراپنے اوپر بھی دم کرلیں۔
یہ عمل تینوں بہنیں علیحدہ علیحدہ بھی کرسکتی ہیں یا کوئی ایک بہن پڑھ لیں اور شہد یاپانی پر دم کرکے خود بھی پی لیں اور دونوں بہنوں کو بھی پلادیں۔
عصر ومغرب کے درمیان سات مرتبہ سورہ فلق، سات مرتبہ سورہ الناس اورپانچ مربتہ آیت الکرسی پڑھ کر پانی پر دم کرکے سب گھروالوں کوپلائیں اورتھوڑا پانی گھر کے چاروں کونوں میں چھڑک دیں۔
قرآن پاک کی سورہ الزلزال ایک بڑے سفید کاغذ پر سیاہ روشنائی سے لکھواکر لکڑی کافریم کرواکریا پلاسٹک کوٹنگ کروا کر مکان کے اندر کسی اونچی جگہ پر لگادیں۔
حسب استطاعت صدقہ بھی کردیں۔