کوئی جھپیٹے میں آجائے تو نجات کے لئے کیا کیا جائے۔۔۔۔؟

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی
How to get rid of Evil Mishap

کوئی جھپیٹے میں آجائے تو  نجات کے لئے کیا کیا جائے....؟

مسئلہ: 

 ہماری شادی کو دوسال ہوگئے ہیں۔ ہم  شادی کے  تین ماہ بعد ہنی مون منانے مری سے ہوتے ہوئے آزاد کشمیر گئے۔کشمیر میں  ہم ایک ہفتہ رہے۔ وہاں رہتے ہوئے تیسرے دن ہی میری طبیعت خراب ہوگئی۔ میں کمرےمیں اکیلی تھی میرے شوہر بازار سے  سامان لینے گئے ہوئے تھے۔ اچانک سامنے دیوار پر ایک سایہ سابننا شروع ہوگیا اورایک عجیب سی خوفناک شکل بن گئی۔ جیسے ہی اس سائے نے حرکت کی میں خوف زدہ ہوکر بے ہوش ہوگئی۔ میرے شوہر جب بازارسے واپس آئے تو میں بستر پر بے ہوش پڑی ہوئی تھی اورمیرے دونوں بازو پر لمبی لمبی لکھیریں بنی ہوئی تھی ۔ایسا لگتاتھا کہ کسی نے  بلیڈ سے کاٹاہو۔ میرے شوہر نے ویٹر کو بلوایا ،ویٹر نے بتایا کہ کبھی کبھی اس کمرے میں رہنے والوں کے ساتھ ایسا ہوجاتاہے۔
پھر اس نے کہا کہ یہاں قریب میں ایک بزرگ رہتے ہیں ۔ان کے پاس لے جائیں۔ شوہر ان کے پاس مجھے لے گئے۔   انہوں نے کچھ پڑھ کر دم کیا اورپانی کے چھینٹے بھی میرے منہ پر مارے۔ میں ہوش میں آگئی۔  انہوں نے  ایک بوتل  پانی پرکچھ پڑھ کر دم کرکے دیا اورکہا کہ دن میں تین مرتبہ  یہ دم کیا ہوپانی پلاؤ۔
جب تک میں وہاں رہی وہ دم کیا ہوا پانی پیتی رہی  اور ٹھیک رہی۔وہاں سے واپسی پر تیسرے دن اپنے گھر میں شام کے وقت میری طبیعت پھر خراب ہوگئی۔ ایک دم میرا سانس رُکنے لگا اورمجھے ایسا محسوس ہوا کہ میرے سر اور کندھے پر منوں  وزن رکھ دیاگیاہے۔ میرے ذہن میں آیت الکرسی کاخیال آیا تو میں نے دل ہی دل میں پڑھنی شروع کردی ۔چند منٹ کے بعدمجھے اپنے جسم سے  بوجھ کم ہوتا ہوامحسوس ہوا۔لیکن اس کے ساتھ ہی گردن اورحلق پر جلنے کا احساس ہونے لگا ۔میں نے  شیشے کے سامنے جاکر دیکھا تو میری گردن اورسینے پرناخن سے کھرچنے کے نشان تھے۔ انہی میں جلن ہورہی تھی۔
میں نے شوہرکو فون کرکے آگاہ کیا۔ وہ رات کو مجھے ایک بزرگ کے پاس لے گئے۔انہوں نے دم کیا تو  طبیعت  میں کچھ دیر کے لیے ہلکا پن محسو س ہوا۔پھر انہوں نے میرے شوہر سے کہا کہ یہ جھپیٹے میں آگئی ہے۔ اس کاروحانی علاج  کرواؤ۔ میرے شوہر نے کئی جگہ سے میرا علاج کروایا لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔پہلے تویہ کیفیت  شام اوررات میں ہوتی تھی لیکن اب کسی بھی وقت شروع ہوجاتی ہے  ۔




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

صبح اورشام اکیس مرتبہ  :

بِسْمِ اﷲِ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِ O
الَّذِیْ لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْیٌٔ وَّھُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُ  O  

فَاللہُ خَیْرٌ  حَفِظًا O وَھُوَ  اَ رْحَمَ الرَّحِمِیْنَO

پانچ مرتبہ سورہ اخلاص ،پانچ  مرتبہ سورۂ فلق، پانچ مرتبہ سورۂ الناس، سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپردم کرلیں یا آپ کے شوہر پڑھ کر دم کردیاکریں۔صبح اورشام ایک ایک ٹیبل اسپون شہد لیں۔ کھانوں میں گھی کے بجائے زیتون کا تیل استعمال کریں۔
 دن میں زیادہ تر وقت باوضو رہیں۔ رات سونےسے پہلے وضو تازہ کرلیں۔
تعویذ: ایک عدد سفید کاغذ پر سیاہ روشنائی سے 
سورہ حشر (59)کی آیت 23 :


هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَO

 لکھ کر تعویذ بنا کرنیلے کپڑے میں سی کر گلے میں پہن لیں یا دائیں بازو پر باندھ لیں۔
یہ آیت ایک بڑے سفید کاغذ )A-4سائز)پرخوش خط لکھوا کر بیڈ روم میں اپنے سرہانے کی طرف دیوار پر آویزاں کرادیں۔ 
وضو بے وضو کثرت سے  یَاحَفِیْظُ یَامُوْمِنُ یَاسَلَام کا ورد کرتے رہیں۔
حسب استطاعت صدقہ کردیں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے