شادی میں تاخیر!
سوال:
ہم چار بہنیں ہیں تیں کی شادی ہوچکی ہے۔ سب سے چھوٹی بہن کی اب تک شادی نہیں ہوئی ہے۔ اس کی عمر اب اکتیس سال ہوچکی ہے۔ مناسب شکل وصورت کی ہے ۔ایم اے تک تعلیم حاصل کی ہے۔اس کے کئی رشتے آئے مگر جوبھی رشتہ آتاہے وہ دوبارہ پلٹ کر نہیں آتا۔ میری والد ہ شوگر کی مریض ہیں۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
عشاءکی نما زکے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 101مرتبہ سورہ الزمر (39)کی آیت نمبر33-34
وَالَّـذِىْ جَآءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهٖ ۙ اُولٰٓئِكَ هُـمُ الْمُتَّقُوْنَ O
لَـهُـمْ مَّا يَشَآءُوْنَ عِنْدَ رَبِّـهِـمْ ۚ ذٰلِكَ جَزَآءُ الْمُحْسِنِيْنَ O
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنی بہن کے لئے دعا کریں کہ اس کا اچھی جگہ رشتہ طے ہوجائے اور اسے بہت خوش حال ازدواجی زندگی نصیب ہو۔
یہ عمل کم ازکم چالیس روز اورزیادہ سے زیادہ نوے روزتک جاری رکھیں۔
تین ماہ تک ہر جمعرات کم ازکم تین مستحق اشخاص کو دووقت کا کھانا کھلائیں یا کسی اورطرح ضروت مند کی مددکریں۔