مراقبہ! مردانہ وجاہت اور خوب صورتی کے لیے
سوال:
میرا مسئلہ اپنی شخصیت میں جاذبیت وکشش کا فقدان ہے۔ میرا رنگ گہرا، ناک چپٹی، ہونٹ باریک، آواز زنانہ۔ آنکھوں میں ویرانیہے۔
لوگوں کی طرح طرح کی طنزیہ باتوں کو میں نے کبھی اہمیت نہ دی اورہمت نہ ہاری آج میں MBA کرچکا ہوں اور اچھی جگہ برسرروزگارہوں۔
آج کے دور میں اکثر لوگ ظاہری شکل و صورت کو بھی بہت اہمیت دیتے ہیں۔ اب میری شادی کا مسئلہ ہے۔ اچھی جگہ برسرروزگار ہونے کے باوجود معمولی شکل وصورت کی وجہ سے مجھے شادی میں بہت مشکل پیش آرہی ہے۔ میں چاہتاہوں کہ آپ مجھے وجاہت کے لیے کوئی مراقبہ بتادیں۔
<!....AD>
<!....AD>
جواب:
رات کو سوتے وقت آنکھیں بند کرکے یہ تصور کریں کہ میں ایک باغ میں ہوں اور باغ میں گلاب کے سرخ پھول کھلے ہوئے ہیں اور ان پھولوں کی مہک ہر طرف پھیلی ہوئی ہے ۔
جب تصور قائم ہوجائے تو لمبے لمبے سانس لے کر اس خوشبو کو سونگھیں۔
چند دنوں کی مشق کے بعدآپ کو گلاب کی خوشبو آنے لگی گی۔ کچھ عرصہ تک اس خوشبو سے لطف اندوز ہوتے رہیں اور مراقبہ جاری رکھیں۔
ان شاء اللہ نوے روز کے اس عمل سے آپ کے اندر مردانہ وجاہت اورکشش آجائے گی۔
مراقبہ کے دوران خیالات اگر آتے ہیں تو آنے دیں، خیالات کو نہ تو اہمیت دیں اورنہ انہیں رد کریں، وہ خود گزر جائیں گے ۔
سرخ شعاعوں میں تیارکردہ پانی ایک ایک پیالی روزانہ صبح اور شام پئیں۔