تنگ دستی سے نجات کے لیے مجرب وظیفہ

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی



تنگ دستی سے نجات  کے لیے مجرب وظیفہ


سوال: 

میری دوبیٹیاں اوردوبیٹے ہیں۔ تمام بچے ابھی پڑھائی کررہے ہیں۔میری شوہر ایک پرائیویٹ ادارے میں ملازم ہیں۔شام کے وقت بچوں کو ٹیوشن پڑھاتے ہیں۔رات گئے تک گھر واپس آتے ہیں۔ اس کے باوجود شوہر کی آمدنی سے گھر کے اخراجات چلانا مشکل ہورہاہے۔بڑا بیٹا جو میٹرک میں ہے وہ جاب کرنا چاہ رہاہے لیکن شوہر اجازت نہیں دیتے۔میرے شوہر کی کئی سالوں سے ترقی رکی ہوئی ہے۔اگرمیرے شوہر ترقی ہوجائے توہمارے حالات کچھ بہتر ہوجائیں گے۔ برائے مہربانی کوئی وظیفہ بتائیں جس کی برکت سے اس مرتبہ ان کی پرموشن ہوجائے  اورہمیں تنگدستی  سے  نجات ملے۔



<!....ADV>
<!....ADV> 

جواب:

عشاءکی نماز کے بعد 101 مرتبہ سورہ ٔرعد (13)کی آیت 26 :
اَللّٰہُ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یَقۡدِرُ ؕ 
وَ فَرِحُوۡا بِالۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ؕ 
وَ مَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا فِی الۡاٰخِرَۃِ اِلَّا مَتَاعٌ   

اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے معاشی حالات میں بہتری اورمقصد میں کامیابی  کے لیے دعاکریں۔
 یہ عمل کم ازکم چالیس روزتک جاری رکھیں۔
شوہر عصر مغرب کے درمیان پانچ مرتبہ سورہ فلق، پانچ مرتبہ سورۂ النا س پڑھ کرپانی پردم کرکے پئیں اوراپنے اوپر  دم بھی کرلیں۔
یہ عمل اکیس روزتک جاری رکھیں۔
شوہر سے کہیں کہ  وہ چلتےپھرتے وضو  بےوضو کثرت سے  اللہ تعالیٰ کے اسماء  یاحیی یا قیومکا ورد کرتے رہیں۔
ہرجمعرات  صدقہ کردیں۔


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے