عرب میں اقامہ ہولڈرز کے مسائل
سوال:
میرے شوہر 1985 سے ایک عرب ملک میں کام کر رہے ہیں۔ میرے چاروں بچے وہیں پیدا ہوئے۔
شوہر کی ملازمت بہت اچھی تھی، ہم وہاں ایک خوش حال زندگی گزار رہے تھے۔ پاکستان سے ہمارے رشتہ دار ہمیں اپنی ضرورتیں بتاتے تو ہم ان کی بھی حتی المقدور مدد کرتے۔ میرے شوہر نے اپنے دو بھتیجوں اور میرے ایک بھانجے کو پاکستان سے بلا کر وہاں اچھی ملازمتیں دلوائیں۔
میرے شوہر عربی بہت اچھی بولنے لگے اس لیے ان کے حلقہ احباب میں پاکستانیوں کے علاوہ سعودی، مصری، اردنی، فلسطینی اور دیگر ممالک کے عربی بولنے والے افراد بھی شامل ہوگئے۔ اس ملازمت کے دوران میرے شوہر کی سیونگ بھی اچھی خاصی ہوگئی تھی۔ چند سال پہلے ان کے عرب دوستوں نے انہیں مشورہ دیا کہ ملازمت چھوڑ کر اپنا ذاتی کاروبار شروع کیا جائے۔
میرے شوہر نے اس بات کا ذکر اپنی کمپنی کے باس سے کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ کا عہدہ، تنخواہ اور مراعات بہت اچھی ہیں۔ آپ یہ ملازمت نہ چھوڑیں۔ کاروبار کا ارادہ ہے تو اپنے بیٹوں، بھتیجوں کے ذریعے کام شروع کردیں۔
شوہر نے یہ مشورہ نہ مانا اور ملازمت کے ساتھ ساتھ کاروبار شروع کرنے کے بجائے استعفیٰ دے کر اپنے کام کا آغاز کیا۔ اس ملک کے قانون کے مطابق مقامی شخص کو کفیل بنانا ضروری ہوتا ہے۔ قانونی کارروائیاں پوری کرکے بزنس کا آغاز کیا گیا۔ اللہ نے کرم فرمایا۔ یہ نیا کاروبار چند ماہ میں ہی خوب چل نکلا۔ کاروبار شروع کیے چوتھا سال تھا جب میرے شوہر کے کفیل نے ان سے کہا کہ یہ کاروبار اس کے بیٹے کے حوالے کردیا جائے۔ کفیل نے کہا کہ آپ چاہیں تو بطور منیجر یہاں کام کرسکتےہیں۔
میرے شوہر نے اس کام میں تقریباً ڈھائی ملین ریال انوسٹ کیے تھے۔ اس کام میں منافع بھی خوب ہوا۔ اب کفیل نے کہا ہے کہ تمہاری انوسٹمنٹ تھوڑی تھوڑی کرکے واپس کردی جائے گی لیکن پچھلے چند ماہ سے اس رقم میں سے ایک ریال بھی واپس نہیں ملا۔
ہماری لاکھوں درہم کی سیونگ سے شروع ہونے والا کاروبار اب کفیل کے پاس ہے۔ ایک بڑی پوسٹ پر کام کرنے والے، بعد ازاں کامیابی کے ساتھ ایک بڑا کاروبار چلانے والے میرے شوہر اب بہت کم تنخواہ پر ایک جگہ ملازمت کر رہے ہیں۔ گھر کے خرچ اور ٹیکسز ادا کرنے میں مدد دینے کے لیے میرے بیٹے بھی چھوٹی موٹی ملازمتیں کر رہے ہیں۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
آپ کے شوہر کے موجودہ حالات جان کر بہت دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ کے شوہر کی کاروبار میں لگائی ہوئی رقم جلد واپسملجائے۔ انہیں اور آپ کے بیٹوں کو اچھا اور بابرکت روزگار ملے۔ آمین
اپنے شوہر سے کہیے کہ وہ عشاء کی نماز کے بعد 101 مرتبہ سورہ الطلاق (65) کی دوسری آیت کا آخری حصہ وَمَنْ يَّتَّقِ اللّـٰهَ يَجْعَلْ لَّـه مَخْرَجًا
اور تیسری آیت۔ گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور حالات میں بہتری کے لیے دعا کریں۔
وضو بےوضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کے اسماء
یاحی یاقیوم یافتاح یا رزاق کا ورد کرتے رہیں۔
حسب استطاعت صدقہ کردیں۔