رخصتی میں رکاوٹیں

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی




رخصتی میں رکاوٹیں


سوال: 

میں ایک بیوہ خاتون ہوں۔ میری چار بیٹیاں ہیں۔ شوہر نے اپنی زندگی میں تین  بیٹیوں کی شادی کردی تھی۔
میری سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر ستائیس سال ہوگئی ہے۔ آج سے چار سال پہلے  اس کا رشتہ طے ہوا تھا۔ اس کے بعد سے تین چار بار شادی کی تاریخ طے ہوئی لیکن کسی نہ کسی وجہ سے کینسل ہو گئی۔ رخصتی میں پہ درپہ ر کاوٹوں سے میں بہت پریشان ہوں۔ میں نے چند عاملوں سے رابطہ کیا اور بیٹی کا حساب کروایا تو سب نے یہی کہا کہ آپ کی بیٹی کی شادی میں بندش کرادی گئی ہے۔
میں بلڈ پریشر اورشوگر کی مریضہ ہوں۔ جب جوان بیٹی کوگھر میں بیٹھا دیکھتی ہوں تو کلیجہ منہ کوآتاہے۔



<!....AD>
<!....AD> 

جواب:

آپ  عشاء کی نماز کے بعد 101 مرتبہ  سورۂ  بقرہ (2)کی آیت163

وَ اِلٰـہُکُمۡ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ھوَ الرَّحۡمٰنُ الرَّحِیۡمُ


گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کراپنی  بیٹی کی  خیروعافیت کے ساتھ جلد رخصتی اور خوش و خرم  ازدواجی زندگی کے لیے دعا کریں۔
 یہ عمل نوّے روز تک جاری رکھیں۔ 
رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ 

لَااِلٰہ َاِلَّا اﷲُ وَحْدَہ’ لَاشَرِیْکَ لَہ’  لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ  وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْیٌٔ قَدِیْر

سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے  بیٹی کو پلادیں   یا  بیٹی  خود پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیں۔
یہ عمل کم ازکم اکیس روز تک جاری رکھیں۔
حسب استطاعت صدقہ  خیرات کرتی رہیں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے