شوہر کا غصہ کم کرنےکے لیے وظیفہ

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


شوہر کا غصہ کم کرنےکے لیے وظیفہ


سوال: 

میری شادی کو دس سال ہوگئے ہیں۔ ماشاء اللہ میرے تین بچے ہیں۔ ان دس برسوں کے دوران میرے تجربات اپنے شوہر کے ساتھ بہت تلخ رہے ہیں۔   میرے شوہر غصے کے تیز ہیں یہ بات مجھے پہلے ہی پتہ تھی مگر یہ اتنے تیز ہوں گے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ جب یہ غصے میں ہوتے ہیں تو اپنے ماں باپ تک کا لحاظ نہیں کرتے ، یہاں تک کے کبھی مہمانوں کے سامنے بھی مجھے اور بچوں کو مارنے پیٹنے پر اُتر آتے ہیں۔ جب یہ گھر لوٹتے ہیں تو بچے ان سے چھپتے پھرتے ہیں حالانکہ اپنے دوستوں کے ساتھ خوب ہنسی مذاق اور اچھی طرح سے بات کرتے ہیں۔ 




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

اپنے گھر میں غصہ دکھانا کئی مرد اپنی شان سمجھتے ہیں۔ ایسے مرد یہ بات  خوشی اور فخر کے ساتھ بتاتے  ہیں کہ جب وہ گھر میں داخل ہوتے ہیں تو ان کے رعب کی وجہ سے گھر والی سہم جاتی ہے اور گھر میں خاموشی چھاجاتی ہے، شور مچاتے بچے چپ ہوکر اپنے کمروں میں دبک جاتےہیں۔ 
اسلامی تعلیمات شوہر یا والد کو اپنی بیوی اور بچوں کا احترام کرنے اور ان کے ساتھ محبت و شفقت سے پیش آنے کا درس دیتی ہیں۔ اپنے گھر والوں پر یا اپنے ماتحتوں پر بات بے بات غصہ دکھانا اور اُن کی عزت کا خیال نہ کرنا کوئی فخریا شان والی بات نہیں ہے بلکہ یہ نفس کی کم زوری کی علامتہے۔ 
نبی ٔ رحمت ﷺ کی تعلیمات یہ ہیں کہ طاقت ور وہ نہیں جو اپنے مدمقابل پر قابو پالے بلکہ اصل طاقت ور وہ ہے جو اپنے  غصے پر قابو پائے۔
نبی کریم ﷺ نے اہلِ خانہ کے ساتھ نرمی اور شفقت سے پیش آ نے کا حکم دیا ہے۔ 
آپ رات سونے سے پہلے101 مرتبہ سورۂآل عمران (3)کی آیت 134 میں سے
وَالْكَاظِمِيْنَ الْغَيْظَ وَالْعَافِيْنَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللّـٰهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ 


گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصور کرکے دم کردیں اور دعا کریں کہ ان کے مزاج میں نرمی اور اعتدال آئے۔ انہیں غصے پر قابو پانے کی توفیق عطا ہو اور وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ شفقت اور احترام سے پیش آئیں۔ 
صبح اکتالیس مرتبہ اللہ تعالیٰ کے اسماء
یارؤف، یارحیم، یاودود، یاکریم 
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی یا چائے پر دم کرکے اپنے شوہر کو پلادیں اور ان کے لیے دعاکریں۔ 
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔





اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے