مرکزی مراقبہ ہال میں نعتیہ مشاعرہ
مرکزی مراقبہ ہال میں نعتیہ مشاعرہ کی ایک محفل منعقد ہوئی۔ اس نعتیہ مشاعرہ میں پاکستان کے کئی شہروں سے تعلق رکھنے والے شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔
محفلِ مشاعرہ کی صدارت معروف دانش ور اور استاد پروفیسر ریاض مجید نے کی، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے مہمانوں کو محترم خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی جانب سے خوش آمدید کیا اور استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ نظامت کے فرائض ماہنامہ حمد و نعت کے چیف ایڈیٹر طاہر سلطانی نے سر انجام دئیے۔