ذہنی ونفسیاتی دباؤ
سوال:
چند مہینوں سے میرے دماغ پر عجیب قسم کا دباؤ رہنے لگا ہے۔ تیز آواز مجھے بالکل برداشت نہیں ہوتی ۔اگر کوئی تیز آواز میں بات کرتا ہے تو مجھےغصہ آجاتا ہے۔ دماغ پر دباؤ کی وجہ سے پڑھا بھی نہیں جارہا ۔زبردستی پڑھنے کی کوشش کی جائے تو دماغ گھومنے لگتا ہے اور جلد ہی طبیعت اکتا جاتی ہے۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ دن میں جو کچھ پڑھتا ہوں رات کو اسی کے متعلق خواب آتے ہیں ۔خواب میں بھی دماغ پر دباؤ محسوس ہوتا ہے۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
روزانہ صبح سورج نکلنے سے پہلے آلتی پالتی مار کر شمال رُخ بیٹھ جائیں۔ گہری گہری سانسیں اندر کھینچیں اورخارج کردیں۔
اس کے بعد آنکھیں بند کرکے تصورکریں کہ آپ نیلے رنگ سے روشن ماحول میں بیٹھے ہوئے ہیں۔یہ تصور پندرہ بیس منٹ تک جاری رکھیں۔
مراقبہ کے بعد چند منٹ آنکھیں بند کرکے بیٹھے رہیں اورپھر گہرے گہرے سانسیں اندرکھنچیں اور خارج کیجئے۔ اس کے بعد اپنے معمول کے کاموں میں مصروف ہوجائیں۔
کلر تھراپی کے اصولوں کے مطابق صبح شام نیلے رنگ کی شعاعوں سے تیار کردہ اوردوپہر شام زرد رنگ کی شعاعوں میں تیارکردہ ایک ایک کپ پانی پی لیں۔