بچوں کا دماغ کم زور ہے

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


بچوں کا دماغ کم زور ہے


سوال: 

میری عمر پینتالیس سال ہے۔ چار بچے  ہیں۔  تین بیٹے اور ایک بیٹی۔ میرے دوسرے اور تیسرے نمبر کے بیٹے بچپن  سے ہی ذہنی طور پر کم زور  رہے۔ یہ اکثر کھیلتے ہوئے گر جاتے تھے۔ حالانکہ میں ان کی غذا کا بہت خیال رکھتی تھی۔ پڑھائی میں بہت کم زور ہیں۔ انہیں کچھ یاد نہیں رہتا۔ ایک بڑے نیورولوجسٹ سے چیک اپ کرایا، انہوں نے  بتایا کہ  ان بچوں کا جسم تو بڑھ رہا ہے لیکن دماغ نہیں بڑھ رہا۔ 
اب میرے بیٹے 18 اور 20 سال کے ہیں لیکن ان کا دماغ 10 اور 12 سال کے بچے کے برابر ہے۔ دونوں بچوں کو پڑھنے کا بہت شوق ہے لیکن وہ یاد نہیں رکھ پاتے۔
محترم وقار عظیمی صاحب....! مجھے کسی نے آپ کے بارے میں بتایا ہے کہ آپ کے بتائے ہوئے روحانی اور رنگ و روشنی کے علاج سے ذہنی امراض کے کئی مریضوں کو فائدہ ہوا ہے۔ ہمارے بچوں کا ڈاکٹری علاج چل رہا ہے لیکن میں چاہتی ہوں کہ ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ آپ بچوں کے لیے کوئی  روحانی  علاج  بھی تجویز کریں۔





<!....AD>
<!....AD> 

جواب:

ڈاکٹری علاج کے ساتھ میرے والد محترم خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی کتاب ‘‘روحانی علاج’’ سے دماغی کمزوری کا علاج کرلیں۔ ساتھ میں نیلی شعاعوں سے تیار کردہ پانی ایک ایک پیالی صبح اور شام پلائیں۔  بچوں کو صبح اور شام ایک ایک ٹیبل اسپون شہد بھی پلائیں۔
بچے جب رات کو سو جائیں  تو ان کے سرہانے اتنی آواز میں کہ ان کی آنکھ نہ کھلے سات مرتبہ سورہ فاتحہ، تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر دم کردیں۔
 سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرنے سے پرانے امراض میں مبتلا کئی مریضوں کو  الحمد للہ شفا ملی ہے۔


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے