کیا حمل پر بندش ہے؟

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


کیا حمل پر بندش ہے؟


سوال: 

 میری بہن کی شادی کو چھ سال ہوگئے ہیں۔ شادی کے فوراً بعد وہ حمل سے ہوگئی تھی لیکن تین ماہ کے اندر ہی اس کا ابارشن ہوگیا تھا۔ اس کے بعد تین بار دو سے تین ماہ کے اندر امید ختم ہوگئی۔ بہنوئی نے اپنا اور بہن کا ڈاکٹر سے طبی معائنہ کرایا اور بہت سارے ٹیسٹ کرائے۔ دونوں کی تمام رپورٹس نارمل ہیں۔ 
بہن بتاتی ہے کہ جب پہلی مرتبہ حمل ٹھہرا تھا تو اس نے خواب میں دیکھا تھا کہ ایک عورت سیاہ لباس میں آئی اس کے ہاتھ میں ایک بچہ تھا وہ کہہ رہی تھی کہ یہ بچہ تمہیں نہیں ملے گا۔ دوسرے دن صبح جب بہن بیدار ہوئی تو اس کو بلیڈنگ شروع ہوگئی تھی۔  بہن نے ڈاکٹر کے مشورے پر D&C کروالی۔
اس کے بعد جب بہن تین بار حاملہ ہوئی تو وہی سیاہ لباس والی عورت خواب میں آتی ہے اور کچھ پڑھ کر بہن کے پیٹ پر پھونک مار دیتی ہے اس خواب کے دوسرے تیسرے دن بہن کا حمل ضائع ہوجاتا ہے۔ 
بہن کہتی ہے کہ مجھے اکثر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی میرے بیڈروم میں موجود ہے ۔ کمرے کی کھڑکیوں اور دروازے میں کوئی چیز محسوس ہوتی ہے۔





<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

اپنی بہن سے کہیں کہ وہ اور ان کے شوہر صبح فجر کی نماز اورشام کوعصرکی نماز اداکرنے کے بعد اکیس مرتبہ سورہ یونس(10) کی آیات80-81
سات سات مرتبہ درود خضری کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں اوراپنے اوپر بھی دم کرلیں اورہر قسم کے شر سے نجات اورمنفی اثرات سے حفاظت کے لیے دعاکریں۔
یہ عمل کم ازکم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔
بہن ناغہ کے دن شمار کرکے بعدمیں پورےکرلیں۔
رات سونے سے پہلے بہن 313مرتبہ

:
بسم اللہ الخالق الباری المصور لہ الااسماء الحسنی

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں اور اپنے شوہر کو بھیپلائیں۔ 
حسب استطاعت صدقہ بھی کردیں اورتین ماہ تک ہر جمعرات کسی مستحق کو کھانا کھلائیں۔ 
میاں بیوی  دونوں وضو بےوضو کثرت سے  اللہ تعالیٰ کے اسماء
یاحفیظ یاخالق یاسلام  
کا ورد بھی کرتے رہیں۔
ڈاکٹری علاج جاری رکھا جائے اورایک احتیاط یہ کیجئے کہ آئندہ جب امید کے آثار ہوں تو اس خبر کو وہ ابتدائی تین ماہ تک اپنے اوراپنے شوہر تک ہی رکھیں۔




اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے