کراچی میں 30 مارچ کے بعد سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی
کراچی میں ہیٹ ویوز :
پاکستان کے محکمہٴ موسمیات اور ماحولیات پر تحقیق کرنے والے عالمی اداروں کی جانب سے کراچی میں گرم موسم میں 30مارچ کے بعد سے ہیٹ ویو یعنی شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔
کراچی میں دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
کراچی میں گزشتہ چند برسوں سے ہیٹ اسٹروک اور ہیٹ ویوز سے پڑنے والی قیامت خیز گرمی سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کراچی میں اونچی عمارتیں بے ہنگم ٹریفک کی طرح ہر روز بڑھ رہی ہیں۔ ان عمارتوں کے سبب ہوا کی آزادانہ آمد و رفت تقریباً ختم ہو کر رہ گئی ہے۔
ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ فضا میں کاربن کو ختم کرنے اور آکسیجن کی تعداد بڑھانے کا سب سے بڑا ذریعہ درخت ہیں۔
اگر وافر مقدار میں درخت ہوں تو گرمی کی ہلاکت خیزی کم کی جاسکتی ہے۔
لیکن، افسوس شہر قائد میں درخت کی تعداد بھی دن بدین گھٹ رہی ہے۔ درخت بارش لانے کا سبب بھی ہیں۔
<!....AD>
<!....AD>
احتیاطی تدابیر:
ہیٹ ویو کے دوران گرمی اور لو سے بچاؤ کے لیے اہم احتیاطی تدابیریں
ہیٹ ویو کے دوران شہری صبح 11 بجے سے شام پانچ بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔
دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے دہی، لسی اور ستو گرمی میں فائدے مند ہے۔
تربوز اور خربوزہ کھائیں جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ضرورت کے تحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔
جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں اور سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں۔
روزانہ وقتاً فوقتاً نمکول یا او آر ایس والا پانی پئیں ۔ اگر یہ نہ ہو تو ٹھنڈے پانی میں نمک شکر اور لیموں کا عرق ڈال کر استعمال کریں۔
موسم گرما میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں ، ساتھ ساتھ روزانہ دو سے تین مرتبہ غسل لازمی کریں ۔
ہلکے رنگوں اور لان و سوتی ملبوسات کا انتخاب کریں۔باہر جاتے ہوئے چھتری اور سن گلاسز ہیٹ اور اسکارف ضرور لیں ۔
لوڈ شیڈنگ کے دوران ہاتھ کے پنکھے، گیلے تولیے اور اسپرے سے جہاں تک ممکن ہو اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھیں ۔
چائے، کافی، کیفین، انرجی ڈرنکس،زیادہ شکر یا کیمیکل سے تیار کردہ مصنوعی مشروبات سے پرہیز کریں۔
بلا ضرورت باہر نہ نکلیں ۔ دوپہر میں خصوصاً 11 اور 2 بجے کے درمیان زیادہ دیر تک دھوپ میں رہنے سے گریز کریں ۔
چولہے ، اوون کے قریب اور دیگر گرم و حبس زدہ مقامات میں حتی الامکان کم سے کم وقت گزاریں۔
دن میں زیادہ آئل والی ، مرچ مسالوں سے بھرپور اور تقیل غذائیں کھانے سے پرہیز کریں۔چٹ پٹے اور مصالحے دار کھانوں سے کچھ دن دور رہیں۔
بچوں کو تپتی گرمی سے ہرصورت محفوظ رکھیں۔
کراچی اور شدید گرمی سے متاثر پاکستان کے دیگر شہروں میں اپنے رابطے میں رہنے والوں سے زیادہ سے زیادہ شئیر کیجیے