قرض سے نجات کے لیے ایک مسنون دعا
سوال:
والد کی تنخواہ بیس ہزار روپے ہے۔ جس میں گھر کے اخراجات کے لئے وہ ہر ماہ تقریباً سترہ ہزار روپے دیتے ہیں۔ پانچ بہن بھائی ہیں۔ ہمارے والد کی آمدنی گھر کے اخراجات کے لئے کافی ہوا کرتی تھی مگر اب تین چار سال سے ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے بعض ضروری اخراجات کے لئے کئی بار قرض بھی لینا پڑا ہے۔ رفتہ رفتہ ہم پر تین لاکھ روپے سے زیادہ کا قرضہ چڑھ گیا ہے۔ ہمارے والدین اس وجہ سے بہت پریشان ہیں سمجھ میں نہیں آتا کہ اس قرض کو کس طرح ادا کیا جائے۔ فی الحال والد کی تنخواہ میں بہت زیادہ اضافہ کا امکان بھی نظر نہیں آتا۔
براہِ کرم کوئی دعا بتائیں جس کی برکت سے ہماری معاشی پریشانیاں دور ہوں قرض کی ادائی ہوسکے اور ہم سہولت سے زندگی بسر کرسکیں۔
<!....A>
<!....A>
جواب:
قرض کی ادائی اور روزگار میں برکت کے لئے نبی کریمﷺ کی عطا کردہ ایک دعا لکھ رہا ہوں۔ آپ یہ دعا پڑھیں اور نبی کریم حضرت محمد مصطفےٰﷺ کے وسیلے سے بارگاہِ رب العزت میں دعا کریں۔
صحابی حضرت معاذ بن جبلؓ پر کچھ قرض تھا۔ نبی کریمﷺ نے انہیں سورہ آل عمران کی آیات 25تا27
فَکَیۡفَ اِذَا جَمَعۡنٰہُمۡ لِیَوۡمٍ لَّا رَیۡبَ فِیۡہِ ۟ وَ وُفِّیَتۡ کُلُّ نَفۡسٍ مَّا کَسَبَتۡ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ O قُلِ اللّٰہُمَّ مٰلِکَ الۡمُلۡکِ تُؤۡتِی الۡمُلۡکَ مَنۡ تَشَآءُ وَ تَنۡزِعُ الۡمُلۡکَ مِمَّنۡ تَشَآءُ ۫ وَ تُعِزُّ مَنۡ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنۡ تَشَآءُ ؕ بِیَدِکَ الۡخَیۡرُ ؕ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ O تُوۡلِجُ الَّیۡلَ فِی النَّہَارِ وَ تُوۡلِجُ النَّہَارَ فِی الَّیۡلِ ۫ وَ تُخۡرِجُ الۡحَیَّ مِنَ الۡمَیِّتِ وَ تُخۡرِجُ الۡمَیِّتَ مِنَ الۡحَیِّ ۫ وَ تَرۡزُقُ مَنۡ تَشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ O
کی تلاوت اور اس کے بعد
رَحمٰنَ الدُّنْیَا وَ اْالآخِرَۃِوَ رَحِیْمَھُمَا تُعْطِیْ مِنْھُمَا مَنْ تَشَائُ وَ تَمْنَعُ مِنْھُمَامَنْ تَشَائُ اِقْضِ عَنِّیْ دَیْنِی
پڑھنے کی تلقین فرمائی۔