نند نے پریشان کر رکھا ہے!

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


ساس کو میرےخلاف بھڑکا کر
نند نے پریشان کر رکھا ہے....
!


سوال: 

میری شادی کو تین سال ہوگئے ہیں۔ایک سال تک تومیرے شوہر کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا رہا۔اب سے دوسال پہلے میری ایک نند کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی اور وہ ہمارے ساتھ آکررہنے لگی۔ جب سے یہ واپس میکے میں آئی ہے اس نے میری زندگی حرام کردی ہے۔ پہلے میری ساس کو الٹی سیدھی باتیں کرکے اپنے ساتھ کیا۔ اس کے بعد میرے شوہر کو ورغلایا۔ اب میرے شوہر کو صرف اپنی ماں اور یہ بہن نظر آتی ہے۔
گھرکا سارا نظام نند کے ہاتھ میں ہے، جو وہ کہتی ہے وہی گھر میں ہوتاہے۔دونوں ماں بیٹی میرے ساتھ ہروقت طنزیہ بات کرتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے میری خود اعتمادی مجروح ہوتی جارہی ہے۔ میں اپنی ساس کی بہت زیادہ خدمت کرتی ہوں لیکن وہ مجھ سے خوش نہیں۔
ایک دن اپنے شوہر کا اچھا موڈ دیکھ کر میں نے مختصراً تمام باتیں انہیں بتائیں ۔کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد انہوں نے کہا کہ مجھے گھر میں سکون چاہیے۔ میرا سکون چاہتی ہو تو تم یہ سب باتیں برداشت کرتی رہو۔
میں اپنی نند کی طنزیہ باتیں برداشت کرتے کرتے تھک گئی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ اب میرا الگ گھر ہو جہاں میں اپنے شوہر اوربچے کے ساتھ سکون سے زندگی بسر کرسکوں۔




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

رات سونے سے پہلے 101 مرتبہ سورہ مریم (19)کی آیت 
کھیعص
 گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر ،ساس اورنند کا تصور کرکے دم کردیں اوردعاکریں کہ ان سب کو آپ کے ساتھ بہت محبت اورعزت واحترام کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا ہو۔
یہ عمل کم ازکم چالیس روزتک جاری رکھیں۔ 
ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے