کاروبار بند ہونے کوہے….
سوال:
یں نے ایک سال پہلے کاسمیٹکس کی دکان کھولی تھی جو چند ماہ اچھی چلی ۔
ایک دن صبح جب میں دکان پہنچا تو دکان کے دروازے پر دونوں طر ف سڑا ہوا گوشت رکھا ہواتھا اورتالوں پر خون لگا ہوا تھا۔میں نے کسی کی شرارت سمجھ کر صفائی کروائی اور دکان کھول کر بیٹھ گیا۔ اس دن مجھے وقفہ وقفہ سے گھبراہٹ محسوسہوئی۔
اس کے بعد سے دکانداری کم ہونے لگی۔دکان میں کاسمیٹکس کی تمام رینج رکھی ہوئی ہے مگر اس کے باوجود گاہگ کو میری دکان جیسے نظر ہی نہیں آتی۔
وقار عظیمی صاحب ….! کاروبار کم ہوتے رہنے سے معاشی مشکلات میں گھرتا جارہاہوں۔ کوئی وظیفہ بتائیں کہ میری دکان پہلے کی طرح چلنے لگے اورکاروبار میں خیروبرکت ہو۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
عشاء کی نماز کے بعد باوضو ہوکر مصلے پر قبلہ رخ بیٹھ کر 101 مرتبہ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَصَلِّ عَلیَ الْمُؤْ مِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ O
پڑھ کربرکت وترقی اوررزق میں فراوانی کے لیے دعا کریں۔
یہ عمل کم ازکم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔
شام کے وقت سات مرتبہ سورہ فاتحہ اورتین تین مرتبہ سورہ فلق اورسورہ الناس پڑھ کر دکان کے چاروں کونوں پر دم کردیاکریں۔
یہ عمل اکیس روزتک جاری رکھیں۔
حسب استطاعت صدقہ کردیں۔ ہر جمعرات کم از کم دومستحق افراد کو کھانا کھلائیں۔