سوال:
میری شادی تین سال پہلے خالہ زاد سے ہوئی ہے۔ میری دو سال کی بیٹی ہے۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد سے شوہر کا رویہ مجھ سے اُکھڑااُکھڑا رہنے لگا ہے۔ اکثر آفس میں کام کی زیادتی کے بہانے گھر دیر سے آتے ہیں۔ کسی چیز کی ضرورت ہو تو بات کرتے ہیں، ورنہ گھر میں زیادہ ترخاموش رہتے ہیں۔
ایک دن رات کو سوتے میں میری آنکھ کھلی تو شوہر بالکونی میں کھڑے ہوکر موبائل پر کسی سے بات کررہے تھے۔
وقار عظیمی صاحب ....! مجھے یقین ہے کہ میرے شوہر کا کسی لڑکی کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر اپنی ذمہ داری محسوس کریں۔ مجھے اور میری بیٹی کو ٹائم دیں اور اُن کے ذہن سےغیر عورت کا خیال نکل جائے۔جواب:
آپ کا یہ کہنا بجا ہے کہ آپ کے شوہر کو آپ کو اور بیٹی کو ٹائم دینا چاہیے۔ گھر والوں پر توجہ کی کمی سے ہی آپ کے دل میں وسوسوں اور شک نے سر ابھارا ہے۔
میری دعا ہے کہ آپ کے شوہر کو سمجھ آئے، وہ ایسی کوئی بات نہ کریں جس سے آپ کی حق تلفی ہو اور اپنے گھر پر پوری توجہ دیں۔ آمین۔
رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ سورہ الشمس (91) کی آیات 7تا 9وَ نَفۡسٍ وَّ مَا سَوّٰىہَا O
فَاَلۡہَمَہَا فُجُوۡرَہَا وَ تَقۡوٰىہَا O
قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ زَکّٰىہَا O
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے شوہر کا تصورکرکے دم کردیں اور انہیں برے بھلے میں تمیز اور آپ کے حقوق ٹھیک طرح ادا کرنے کی توفیق ملنے کی دعا کریں۔
یہ عمل کم از کم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
غیر عورت سے تعلقات!
سوال:
ہمارے گھر کے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اس کی وجہ ایک عورت ہے۔ میرے ابو تقریباً سات آٹھ سال سے ایک غیرعورت سے مل رہے ہیں۔ وہ ہفتے میں تین دن باقاعدگی کے ساتھ اس کے گھر جاتے ہیں۔ اپنے بیوی بچوں کی پرواہ کئے بغیر آندھی ہو یا طوفان سردی ہو یا گرمی ہر صورت اس کے گھر جاتے ہیں۔ اس وجہ سے میری امی بیمار پڑ گئی ہیں۔
امی جان اور دوسرے رشتے داروں نے انہیں سمجھانے کی بہت کوشش کی ہے لیکن ہمارے ابو کسی کی بات نہیں مانتے۔ کہتے ہیں کہ میں نے اس عورت کو بہن بنایا ہوا ہے۔ آپ لوگ جو مرضی کرلیں۔ میں آپ سب کو چھوڑسکتا ہوں لیکن اس کو نہیں چھوڑ سکتا۔ ہمارے ابو کی خود اپنی تین سگی بہنیں ہیں لیکن ان میں سے وہ کسی سے بھی نہیں ملتے۔ ہمارا خیال ہے کہ شاید اس عورت نے ابو پر تعویذ وغیرہ کئے ہوئےہیں۔
جواب:
آپ کی والدہ صاحبہ رات سونے سے پہلے 101 مرتبہوَاَلْقَتْ مَا فِيْـهَا وَتَخَلَّتْ
پڑھ کر والد کا تصور کرکے پھونک ماردیں۔
والدہ سے کہیں کہ وہ والد صاحب کے زیراستعمال تکیہ کے غلاف پر ریشمی سرخ دھاگے سے گلاب کا ایک پھول کاڑھ دیں۔ یہ غلاف جب میلا ہوجائے تو دھو کر دوبارہ چڑھا دیں۔
شوہر دوسری عورتوں کو دیکھتے ہیں
سوال:
میری شادی کو دس سال ہوگئے ہیں۔ میرے شوہر میرے ہر کام میں عیب نکالتے ہیں۔ کبھی ان کو میری صورت اچھی نہیں لگتی، کبھی کہتے ہیں کہ تمہارے ہاتھ مردوں کی طرح ہیں، کبھی میرے بالوں کامذاق اڑاتے ہیں۔
شادی سے پہلے سے لے کر اب تک میرے خاندان والی، محلے دار عورتیں صورت شکل، عادت اطوار ہر لحاظ سے میری مثالیں دیتی ہیں لیکن میرے شوہر کو مجھ میں کوئی حسن، کوئی خوبی نظر نہیں آتی۔ کوئی عورت ہمارے گھر آجائے تو اسے ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے ہیں۔ میں ان کی ان حرکات سے شرمندہ ہوجاتی ہوں کہ وہ عورت کیا سوچے گی۔
مجھے ان کی ان حرکتوں سے بہت نفرت آتی ہے۔ میرے بچوں پر ان کی حرکات کا اچھا اثر نہیں پڑ رہا لیکن شوہر یہ بات سمجھتے ہی نہیں ہیں۔
جواب:
را ت سونے سے پہلے اکیس مرتبہ سورہ زمر(39)کی آیت 5
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ ۚ یُکَوِّرُ الَّیۡلَ عَلَی النَّہَارِ وَ یُکَوِّرُ النَّہَارَ عَلَی الَّیۡلِ وَ سَخَّرَ الشَّمۡسَ وَ الۡقَمَرَ ؕ کُلٌّ یَّجۡرِیۡ لِاَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ اَلَا ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡغَفَّارُ O
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر شوہر کا تصورکرکے دم کردیں اور دعاکریں۔
یہ عمل کم ازکم چالیس روز تک جاری رکھیں۔
ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔