اکلوتی بیٹی کے رشتے میں پریشانی!
سوال:
میں ان لاکھوں پریشان حال ماؤں میں سے ایک ہوں جو اپنی بیٹی کے رشتے نہ ملنے سے پریشان ہیں۔ میری ایک ہی بیٹی ہے۔ اس نے ماسٹرز کیا ہے۔ ماشاءاللہ خوش شکل ہے۔ ا س کی عمر تیس سال ہونے کو ہے۔ لوگ دیکھنے آتے ہیں مگر جواب نہیں دیتے۔ بیٹی کے رشتے کے لیے بہت اچھے پڑھے لکھے گھرانوں سے لوگ آئے، کھا یا پیا اورچل دئیے۔
پلیز آپ بتائیں کہ کون سی بندش ہے،کون سی رکاوٹ ہے۔کیا پڑھوں کیا کروں کہ بیٹی کا فرض اب فوری طورپر ادا ہوجائے۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی بیٹی کی بہت خوشیاں عطا فرمائیں۔ اس کا بہت اچھے گھرانے میں رشتہ طے ہو اور اسے ازدواجی زندگی میں بہت زیادہ خوشیاں نصیب ہوں۔ آمین
عشاء کی نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ آپ،بسم اﷲ الرحمن الرحیم
یاحَافِظُ یَا وَکِیْلُ یَا رُقِیْبُ یَا اﷲُ
وَصَلَّی اﷲُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہِ مَحُمَّدٍ وَّاَلِہٖ اَجْمِعِیْنO
یاحَافِظُ یَا وَکِیْلُ یَا رُقِیْبُ یَا اﷲُ
وَصَلَّی اﷲُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہِ مَحُمَّدٍ وَّاَلِہٖ اَجْمِعِیْنO
اول آخرگیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر بیٹی کی شادی میں درپیش رکاوٹوں سے نجات اور خیر وعافیت کے ساتھ رشتہ طے ہونے کی دعا کریں۔
یہ عمل کم از کم چالیس روزتک جاری رکھیں۔
عصر مغرب کے درمیان پانچ پانچ مرتبہ سورہالفلق اورسورہ الناس پڑھ کر پانی پردم کرکے بیٹی کوپلادیں یا بیٹی خود پڑھ کر دم کرکے پی لے۔
یہ عمل اکیس روزتک بلاناغہ جاری رکھیں۔
حسب استطاعت صدقہ بھی کردیں۔