انٹر نیٹ کی دوستی کہیں شادی میں رکاوٹ نہ بن جائے

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

انٹر نیٹ کی دوستی کہیں شادی میں رکاوٹ نہ بن جائے


سوال: 

میری انٹرنیٹ  پر ایک لڑکے سے دوستی ہوگئی تھی۔ ایک سال بعد اس لڑکے نے مجھے پرپوز کیا اورمجھ سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔لڑکا دوسرے شہر میں رہتاتھا۔ میں نے  والدہ صاحبہ سے اس بات کاذکر کیا پہلے تو وہ بہت ناراض ہوئیں  پھر میری خوشی کی خاطر مان گئیں۔
میں نے لڑکے سے کہا کہ وہ  ہمارے گھر اپنی والدہ کو لے کر آجائے۔ اس کے بعد سے لڑکے  نے ٹال مٹول کرنا شروع کردی۔ کبھی کہتاہے کہ اس ہفتہ تمہارے گھر آرہے ہیں ۔کبھی کہتاہے کہ کل آرہے ہیں۔اس کےبعد نا آنے پر معذرت کرتاہے۔ میں نے کہا کہ سچ سچ بتاؤ کہ کیا بات  ہے۔ اس کے بعد سے  اس لڑکے کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ اس بات کو چھ مہینے ہوگئے ہیں۔
پچھلے ہفتے والد صاحب کے دور کے جاننے  والے ہمارےگھر آئےاورمجھے  پسندکرکے چلے گئے۔ ان کا چند ماہ بعد  شادی کا ارادہ ہے۔جب سے شادی کا سلسلہ شروع ہواہے اس دن سے اس لڑکے نے دوبارہ مجھےمیل کرنی شروع کردی  ہے۔میں اب اس لڑکے سے کوئی  رابطہ نہیں رکھنا چاہتی۔اس لڑکے کے پاس میرے میسیج سیف ہیں۔مجھے ڈرہے کہ کہیں وہ اس کا مس یوز نہ کرے۔ آپ ایسا عمل بتائیں کہ میری خیر  و عافیت کے ساتھ  شادی ہوجائے۔



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

  درود شریف  : 
اللّٰهُـمَّ صَـلِّ عَلَى مُـحَمَّد وَعَلَى آلِ مُـحَمَّد بِـعَدَدِ كُلِّ ذَرَّة مِائَةَ أَلْف أَلْف مَـرَّةوَباَرِكْ وَسَلِّمْ..... 

101 مرتبہ اسم الٰہی یاوہاب، اکیس مرتبہ سورہ بقرہ (2)کی آیت  163، 

وَ اِلٰـہُکُمۡ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاھُوَ الرَّحۡمٰنُ الرَّحِیۡمُ

اکیس مرتبہ سورۂ حشر (59)کی آیت 24 :
ھُوَ اللّٰہُ الۡخَالِقُ الۡبَارِئُ الۡمُصَوِّرُ لَہُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی ؕ یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ وَ ھُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ 

پھر   101 مرتبہ اسم الٰہی یاوہاب اور آخر میں درود شریف پڑھ کر 
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے بارگاہ رب العزت میں دعاکیجائے۔ 
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔ 
تین ماہ تک ہر جمعرات حسب استطاعت صدقہ کرتے رہیں۔ 
ناغہ کے  دن شمار کرکے بعد میں پورےکرلیں۔
 اللہ آپ سے راضی ہو ں اور آپ کو دین و دنیا کی خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائیں۔ آمین



خیر وعافیت سے شادی ہوجائے -  روحانی ڈاک- جولائی 2020

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے