ملازمت کے حصول میں ناکامیاں

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی



ملازمت کے حصول میں ناکامیاں 


سوال: 

ہم پانچ بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ والد اور والدہ الحمد اللہ حیات ہیں۔
ہم عرصہ دراز سے مسائل اور مشکلات میں گھرے ہوئے  ہیں۔ میں گھر میں سب سے بڑا ہوں اور جونیئر سائنس ٹیچر (سرکاری) ہوں۔ گھر کے تمام اخراجات کی ذمہ داری مجھ پر ہے۔ میرے دو بھائی اور ایک بہن ایم اے ایجوکیشن ہیں۔ جگہ جگہ نوکری  تلاش کر رہے ہیں کہیں بھی نوکری نہیں مل رہی ہے۔ مالی طور پر بہت کمزور ہیں اس لیے  اپنا کاروبار بھی شروع نہیں کرسکتے ۔
مناسب روزگار نہ مل پانے سے بہن بھائی  چڑچڑے ہوتے جارہے ہیں۔ ہمیں طرح طرح کے وسوسوں نے بھی گھیرا ہوا ہے۔


<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

اپنے گھر میں کسی جگہ پرندوں کے لیے دانے اور پانی کا اہتمام کیجیے۔ اس بات کا خیال رہے کہ دانے کا برتن کسی دن خالی نہ رہ پائے۔
عشاء کی نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ آیت الکرسی گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر بھائی بہنوں کے لیے بہتر اور بابرکت روزگار اور معاشی خوش حالی کے لیے دعا کریں۔
یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے