فصل خراب ہوجاتی ہے
سوال:
میرا تعلق ایک زمین دار گھر انے سے ہے۔ میں نے چند سال پہلے کپاس لگانے کے لیے ایک نئی زرعی زمین خریدی۔اس زمین پر تین سال تک تو فصل بہت اچھی ہوئی لیکن گزشتہ سال یہ ہوا کہ پودے کچھ عرصہ تو ٹھیک رہے اس کے بعد ایک دم سوکھنا شروع ہوگئے۔ میں نے ہر طرح کا اسپرے بھی کروایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ زمین کا ٹیسٹ بھی صحیح ہے۔
میرے ایک مزارعے نے مجھے بتایا کہ ہل کے دوران اسے زمین میں ایک تعویذ دبا ہوا ملا تھا جو اس نے نہر میں بہا دیا تھا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ حاسدین کی جانب سے سخت بندش کروادی گئی ہے۔
آپ سے گزارش ہے کہ کوئی وظیفہ بتائیں کہ بندش سے نجات ملے اور آئندہ فصل اچھی ہو۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
ایک بڑے برتن میں پانی ڈال کر 101مرتبہ سورہ نور (24) کی آیت 35
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کردیں اور دم کیا ہوا یہ پانی کھیت کے مختلف حصوں میں چھڑک دیں ۔
صبح فجر کے بعد اورعصر ومغرب کے درمیان اکیس اکیس مرتبہ بِسْمِ اللہِ حَبَسَ حَابِسٌ ، وَحَجَرٌ يَابِسٌ ، وَشِهَابٌ قَابِسٌ ، رَدَدْتُ عَيْنَ الْعَائِنِ عَلَيْهِ وَعَلَى أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيْهِ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فطورٍ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر فصل پر دم کردیں۔
حسب استطاعت صدقہ کرتے رہیں ۔
گاؤں کے چند غریب بچوں کی اسکول میں تعلیم کا فی سبیل اللہ اہتمام کروادیجیے۔