گود بھر جائے!
سوال:
ہماری شادی کو تین سال ہوگئےہیں۔شروع کے دوسال ہم نے اولاد کےسلسلے میں احتیاط کی تھی ۔اب ایک سال سے ہم چاہتےہیں کہ اولاد ہوجائے تو ہمیں کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔
ہم دونوں نے ڈاکٹر کے مشورے سے اپنے اپنے ٹیسٹ کروائے ہیں ۔میری تمام رپورٹ کلیئر آئی ہیں لیکن میرے شوہر کی رپورٹ میں جراثوموں میں کمی آئی ہے۔ڈاکٹر نےتین ماہ کا کورس دومرتبہ کرایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
میرے چچا سسر نے ہمیں مشورہ دیا ہے کہ اس سلسلے میں آپ سے رجوع کیا جائے ۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
اپنے شوہر سے کہیں کہ وہ عشاء کی نماز کے بعدیا رات سونے سے پہلے:
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَoخَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍo
حمoالر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِo
حمoالر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِo
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکےپئیں اوراللہ تعالیٰ کے حضور مقصد پوراہونے کی دعاکریں۔
یہ عمل نوے روزتک جاری رکھیں۔
شوہر سے کہیں کہ وہ رات سونے سے پہلے اکیس عدد چلغوزے کھالیں اوراوپرسے دودھ پیلیں۔
اس کے علاوہ جامنی شعاعوں میں تیارکردہ تیل ریڑھ کی ہڈی کے آخری مہرے پر دائروں میں ہلکے ہاتھ سے پانچ منٹ تک مالش کریں۔
جرثوموں کی کمی دورکرنے کے لیے جڑی بوٹیوں پر مشتمل بعض نسخے مفید پائے گئے ہیں۔ اگر آپ کے شوہر اس مقصد کے لیے ہربل نسخے استعمال کرنا چاہیں تو مطب کے اوقات میں کسی وقت عظیمی دواخانے میں تشریف لے آئیں۔مزید معلومات کے لیے درج ذیل فون نمبرزپر رابطہ کرلیں۔
021-36688931
021-36685469