بچے کا نام بدلنے سے قسمت پر اثر؟

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

بچے کا نام بدلنے سے قسمت پر اثر پڑتا ہے؟

کیا نام بدلنے سے قسمتیں دو ہوجاتی ہیں؟



سوال: 

میری بیٹی کی عمر 4سال ہے اُس کا نام ہم نے عَشنا رکھا ہے۔ یہ عربی نام ہے، یہ نام ہم نے کتاب میں دیکھ کر رکھا تھا۔ ہماری ایک خالہ جو 20سال لیبیا میں رہ کر آئی ہیں اور کافی اچھی عربی بول لیتی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ عربی زبان میں عَشنا لفظ ہی نہیں ہے اور یہ نام غلط ہے لہٰذا تم یہ نام بدل دو۔ ہمیں کسی نے بتایا ہے کہ نام بدلنے سے قسمتیں دو ہوجاتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہر نام کا قسمت پر اثر پڑتاہے اس لیے اب نام نہ بدلا جائے میں کافی فکر مند ہوں آپ ہمیں بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے؟۔۔۔۔۔



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

عربی زبان میں ایک لفظ  عثن (ع ث ن) ہے۔ اس  لفظ کے معنی خوشبودار ہوا اور مہک کے ہیں۔  عَثنا کا ماخذ یہی لفظ عثن ہے۔ آپ کا رکھا ہوا نام عَثنا    معنی کے لحاظ سے درست ہے۔ لیکن آپ کے خط میں آپ کی ہینڈ رائیٹنگ سے یہ واضح نہیں ہورہا کہ آپ نے یہ نام ش کے ساتھ لکھا ہے یا ث کے ساتھ ۔ اگر آپ اسے ش کے ساتھ عَشنا  عَشنا پکارتی ہیں تو یہ درست نہیں اور اگر ث کے ساتھ عَثنا  عَثناپکارتی ہیں تو یہ درست ہے۔ ناموں کی تبدیلی کے حوالہ سے عرض ہے کہ نام اچھے معانی لیے ہوئے اور پکارنے میں اچھے ہونے چاہییں۔ 
یہ درست نہیں کہ نام تبدیل کرنے سے قسمتیں دو ہوجاتی ہیں۔ کسی ضرورت کے تحت نام تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے بعض صحابہؓ اور صحابیاتؓ کے نام تبدیل فرمائے۔ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم  نے ایک لڑکی کا نام عاصیہ سے تبدیل کرکے جمیلہ رکھا۔ زینب بنت ابی سلمہ کا نام پہلے برّہ تھا، جو حضور ﷺ نے تبدیل کرکے زینب کردیاتھا۔ اسی طرح ایک شخص کا نام اصرا م (کاٹنے والا) تھا جسے آپ نے تبدیل کرکے زرعہ (کھیتی کرنے والا) رکھ دیا۔ 

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے