شوہر واپس آجائیں

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


شوہر واپس آجائیں


سوال: 

 میری شادی کو 15 سال ہوگئے ہیں۔ میری 14 سال کی ایک بیٹی ہے۔ جب سے میری شادی ہوئی ہے۔ میں مسائل کا شکار ہوں۔ شروع کا ایک سال میں سسرال میں رہی اُس کے بعد سے آج تک اپنے والدین کے گھر میں ہوں۔ میری منگنی بیرونِ ملک مقیم خالہ زاد سے ہوئی تھی لیکن منگنی کے چند ماہ بعد میرے شوہر کی بھابھی صاحبہ جو سعودی عرب میں رہتی تھیں۔ بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں پاکستان شفٹ ہوگئیں انہوں نے کچھ عرصہ بعد میرے شوہر کو بھی پاکستان میں بزنس کرانے کے بہانے بلوالیا۔ میرے شوہر اُن سے کم عمر تھے بھابھی نے انہیں اپنے تمام بزنس کا مختار بنادیا۔ اس دوران میرے سسرال والے پاکستان آئے اور ایمرجنسی میں شادی کرکے واپس چلے گئے۔ میں بیاہ کر جیٹھانی صاحبہ کے پاس پہنچ گئی۔ میرے حالات شادی کے بعد ایسے تھے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ ایک سال میں جو کچھ سنا اور دیکھا اس پر بہت افسوس ہوا۔ میں تو صرف نام کی بیوی تھی اُن کے زیادہ تر کام تو جیٹھانی صاحبہ کرتی تھیں۔ میں مسائل سے گھبراکر والدین کے گھر آگئی، شوہر کی طرف سے کبھی کبھار عید پر بچی کے لئے کپڑے آجاتے تھے۔ اب پتہ چلا ہے کہ شوہر نے ایک برٹش نیشنل بیوہ سے دوسری شادی کرلی ہے اور وہ اُنہیں لندن بلانا چاہتی ہے۔اب جیٹھانی صاحبہ اور اُس عورت کے درمیان خوب کھینچا تانی لگی ہوئی ہے۔ میرے شوہر کے پاس ذاتی کوئی دولت نہیں ہے۔ بزنس پر تمام اختیار شوہر کا ہے لیکن تمام بینک اکاؤنٹس بھابھی کے نام ہی ہیں۔
میں اس اُمید پر صبر کیے بیٹھی تھی کہ شوہر واپس آجائیں گے اُن حالات کی وجہ سے میں ڈپریشن کی مریضہ ہوگئی ہوں رات رات بھر نیند نہیں آتی آپ مجھے کچھ پڑھنے کو بتائیں تا کہ مجھے میرا حق ملے اور میں جسمانی و ذہنی اذیت سے نجات حاصل کرسکوں۔




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

عشاء کی نماز وقت پر ادا کرکے وتر رات سونے سے پہلے پڑھیں وتر کے بعد دو نفل ادا کرکے جائنماز پر بیٹھے ہوئے کچھ دیر تک درود شریف پڑھتی رہیں اس کے بعد چند منٹ تک خاموش بیٹھی رہیں۔ اب 101 مرتبہ سورۂ مومن(40) کی آیت 55  :
فَاصۡبِرۡ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ وَّ اسۡتَغۡفِرۡ لِذَنۡۢبِکَ وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ بِالۡعَشِیِّ وَ الۡاِبۡکَارِ 

اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے حالات کی بہتری کے لئے اور مقصد کے حصول کے لئے اﷲتعالیٰ سے دعا کریں۔ یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں، ناغہ کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔ وضو بے وضو کثرت سے یاعزیز یاسلام کا ورد کرتی رہا کریں۔


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے