موبائل کے منفی اثرات

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی




موبائل کے منفی اثرات 


سوال: 

میری تین بیٹیاں ہیں ۔بڑی بیٹی سترہ سال کی، منجھلی گیارہ سال کی اورسب سے چھوٹی آٹھ سال کی ہے۔میراکوئی بیٹانہیں ہے۔ میری سب سے بڑی بیٹی نے ایک سال سے مجھے پریشان کیاہوا ہے ۔کالج  میں آنے کے بعد اچھی پڑھائی کے لیے میں نے اسے ایک بڑے ٹیوشن سینٹر میں داخل کروادیا۔وہاںمیری بیٹی نے اپنے ایک کلاس فیلو کے ساتھ دوستی کرلی ۔یہ دونوں سینٹر میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کوفون اورمسلسل میسج کرتے رہتے ہیں ۔ خاص طورپررات کوکئی کئی گھنٹے میسج  ہوتے ہیں۔میں بیٹی کومنع کرتی ہوں تووہ میرے ساتھ بدتمیزی کرتی ہے۔ میرے شوہر ایک فیکٹری میں شفٹ کی ڈیوٹی کرتے ہیں ۔ کبھی صبح،کبھی شام اورکبھی رات کی ڈیوٹی ہوتی ہے۔ وہ غصہ کے بہت تیز ہیں۔ اگرمیں نے بیٹی کے بارے میں انہیں بتایا تو وہ اسے کالج اورٹیوشن سے نکلواکر گھر بٹھا دیں گے۔ میں چاہتی ہوں کہ بیٹی سنجیدگی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھے اورموبائل فون پر وقت ضائع کرنا چھوڑدے۔



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ سورہ بروج کی آیت 21-22

بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِيْدٌ O فِىْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ O

سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنی بیٹی کا تصورکرکے دم کردیں اوردعا کریں کہ اسے والدین کی فرمانبرداری اورسعادت مندی کی توفیق عطاہو۔یہ عمل کم ازکم چالیس روزتک جاری رکھیں۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ خود اپنی بیٹی کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھیئے ۔اسے ڈانٹ ڈپٹ سے اپنی بات منوانے کے بجائے نرمی وشفقت سے زمانے کی اونچ نیچ سمجھانے کی کوشش کیجئے۔ اسے یہ بھی باورکرائیے کہ آپ اس کے جذبات کو سمجھتی ہیں اورزندگی کے اگلے مراحل میں ہمیشہ اس کے احساسات کا خیال رکھتی رہیں گی۔ ماں اوربیٹی کے درمیان یہ اعتماد  ودوستانہ رویہ نہ صرف بیٹیوں کے لیے بلکہ پورے خاندان کے لیے اعتماد  اوراطمینان کا ذریعہ بنتے ہیں۔


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے