قوت مشاہدہ کیسے تیز ہو....؟

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی




قوت مشاہدہ کیسے تیز ہو....؟


سوال: 

خطاطی اور مصوری میری کمزوری ہے۔ ایک ادارے میں باقاعدہ یہ علم سیکھ رہی ہوں مگر جب ٹیچراسائنمنٹ دیتے ہیں تو دوسرے لوگوں کی نسبت میراکام بہت ہی خراب ہوتاہے۔ ٹیچر کہتے ہیں کہ آپ میں مشاہدہ کی صلاحیت کم ہے جبکہ میں گھر میں،گھر سے باہر، ہر شے میں تفکر کرتی ہوں، اس کے بنیادی رنگ مشاہدہ کرتی ہوں۔مشاہدہ کرنے کے بعد میں اچھا امیج ذہن میں بنا لیتی ہوں مگر مشکل یہ ہے کہ وہ امیج میں کینوس پر منتقل نہیں کرپاتی اور رنگوں کی سلیکشن،توازن میں کمی رہ جاتی ہے۔اس لئے میری تصاویر اورخطاطی کسی کو پسند نہیں آتی۔میں چاہتی ہوں کہ میری قوت متخیلّہ اور قوت مشاہدہ تیز ہوجائے،جوکچھ میں مشاہدہ کروں وہ کینوس پر منتقل کرنے کی صلاحیت پیدا ہوجائے برائے مہربانی میری مددکریں۔


<!....ADE>
<!....ADE> 

جواب:

ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے مراقبہ ایک بہت مفید عمل ہے آپ بھی اس سے استفادہ کرسکتی ہیں۔ رات سونے سے قبل مراقبہ کیجئے۔ مراقبہ میں تصور کریں کہ آپ نیلی روشنی سے منور ماحول میں بیٹھی ہوئی ہیں۔
 مراقبہ سے قبل ایک تسبیح درود خضری

صَلَّى اللّٰهُ تعالیٰ عَلىٰ حَبِيْبِهٖ مُحَمَّدٍ وَّ آلِهٖ وَسَلَّمْ
اور ایک تسبیح    یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ  پڑھیں۔
صبح شام اکیس اکیس مرتبہ 

اَللّٰھُمَّ افْتَحْ عَلَیْنَا حِکْمَتَکَ وَانْشُرْ عَلَیْنَا رَحْمَتَکَ یَا ذَالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَام

کا ورد کریں وضو بے وضو کثرت سے یاعلیم کا ورد کریں۔


اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے