سگی بہن ہی شادی میں رکاوٹ بن گئی

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی


سگی بہن ہی شادی میں رکاوٹ بن گئی


سوال: 

 ہم پانچ بہنیں ہیں ۔ میں بہنوں میں چوتھے نمبر پر ہوں، مجھ سے بڑی بہنوں کی شادی ہوگئی ہے۔ تیسرے نمبر کی بہن کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور  وہ اپنے والدین کے گھر واپس آگئیں ۔ اس بات کو بھی تقریباً پانچ سال ہوچکے ہیں۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ گھر میں جب میرے لیے کوئی رشتہ آتا ہے تو یہ بہن ہنگامہ کھڑا کردیتی ہیں، کہتی ہیں کہ جب تک میری دوسری شادی نہیں ہوگی میں کسی بہن کی شادی نہیں ہونے دوں گی۔ میرے والدین اور بڑے بھائی بہن اس کی طرف سے بھی بہت فکر مند ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئی مناسب رشتہ ملے تو اس کی دوسری شادی کردی جائے ، ایک دو جگہ سے اس کے رشتے آئے بھی مگر ہمارے والدین کو وہ لوگ مناسب نہ لگے اس لیے منع کردیا۔ اب میرے والدین اور بڑے بھائی بہن اسے بہت سمجھاتے ہیں کہ ہم تمہاری شادی کے لیے بھی بہت فکرمند ہیں مگر تم چھوٹی بہنوں کے رشتوں پر ناراض مت ہو لیکن اس پر ان باتوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا ۔ بہن کی چیخ پکار کی وجہ سے میرے چار پانچ رشتے واپس جاچکے ہیں۔ برائے کرم آپ کوئی دعا بتائیں جس سے بہن کو صبر و قرار آجائے اور وہ اور ہم دونوں بہنیں خیر و عافیت سے اپنے اپنے گھر کی ہوجائیں۔ 




<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

 رات سونے سے پہلے 101مرتبہ سورۂ  القصص (28) کی آیت 56:

اِنَّكَ لَا تَهْدِىْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَلٰكِنَّ اللهَ يَـهْدِىْ مَنْ يَّشَآءُ ۚ وَهُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِيْنَ 

گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنی بہن کا تصور کرکے دم کردیں اور اس کے لیے مثبت طرزِ فکر اور ہدایت کی دعا کریں۔ یہ عمل نوے روز تک جاری رکھیں۔ 

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے