مخالفین کے شر سے حفاظت کے لیے وظیفہ

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی




مخالفین کے شر سے حفاظت کے لیے  وظیفہ


سوال: 

میں اپنی کن کن مشکلات کا ذکر کروں۔۔۔۔۔ کوئی پریشانی سی پریشانی ہے۔ لوگوں کو اپنے رشتہ داروں، دوستوں کا سہارا ہوتا ہے میرے ساتھ تو یہ ہو اکہ میرے اپنے رشتہ دار میری جان کے دشمن بن گئے۔ ان کے اس رویّہ نے میری سوچوں کو حد درجہ منفی بنادیا ہے۔ اب حال یہ ہوگیا ہے کہ میرے بعض عزیز و اقارب سامنے آجائیں تو مصلحتاً خاموش رہنے اور تلخی و کرب کو اندر ہی اندر برداشت کرنے کی کوشش میں مجھے اپنے جسم میںجھٹکے سے لگتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ ایک مشکل یہ ہے کہ میرا ذہن اب میرے کنٹرول میںنہیں رہتا۔ ایسا لگتا ہے کہ کسی نے میرے ذہن کو باندھ دیا ہے۔ میں اپنے آپ کو کسی نادیدہ قوت کے کنٹرول میںمحسوس کرتی ہوں۔ میری طبیعت میں ہر وقت گھبراہٹ و بے چینی کا غلبہ رہتا ہے۔ ذہنی سکون بالکل نہیں ہے۔ کئی برسوں سے میرامعمول ہے کہ میں نماز کی ادائیگی کے ساتھ روزانہ باقاعدگی سے سورۂ یٰسین، سورۂ مزمل، سورۂ رحمن، سورۂ ملک، سورۂ واقعہ، سورہ فاتحہ، درود مقدس، دعائے نور، درود ماہی، دعائے جمیلہ اور  دیگر کئی وظائف پڑھ کر اپنے سب رشتہ داروں کی درازیٔ عمر اور ترقی و حفاظت کے لئے دعا کرتی ہوں۔ آپ سے درخواست ہے کہ مجھے کچھ پڑھنے کے لئے بتائیں کہ مخالف رشتہ داروں کے شر سے محفوظ رہوں۔ ذہن کو نادیدہ قوت کے کنٹرول سے نجات ملے اور سکون حاصل ہو۔






<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

آپ نے درود وظائف بہت زیادہ کرلئے ہیں۔ جو کچھ بھی آپ پڑھتی ہیں کچھ عرصہ کے لئے یہ سب پڑھنا ترک کردیں اور صرف پانچ وقت نماز پابندی سے ادا کریں اور قرآن پاک کی تلاوت ایک چوتھائی پارہ  یا آدھا پارہ تک پڑھ لیا کریں۔ یہ خیال رکھیں کہ تلاوت ترتیب سے کرنی ہے یعنی پہلے پارہ سے شروع کرکے دوسرا پارہ ، پھر تیسرا پارہ، پھر چوتھا پارہ اس طرح روزانہ پائو یا آدھا پارہ ترتیب وار پڑھتے ہوئے قرآن پاک پورا کریں۔ اس کے علاوہ کوئی درود  و  وظائف نہ پڑھیں۔

صبح ، شام اور رات ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پئیں اور صبح شام ایک ایک پیالی نیلی شعاعوں میںتیار کردہ   پانی بھی پئیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ چوبیس گھنٹوں میں کم ازکم آٹھ گھنٹہ کی نیند آپ کے لئے ضروری ہے۔ 

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے