مستقل مزاجی کی صلاحیت بحال ہوجائے
سوال:
میری عمر اڑتیس سال ہے میری تعلیم ایم بی اے (مارکیٹنگ) ہے۔ مجھ میں اعتماد، حوصلہ اور صبر کی انتہائی کمی ہے، جس کی وجہ سے جاب اور معاشی لحاظ سے پستی کی جانب گامزن ہوں۔ معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جس دوڑ دھوپ اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے اُس سے مکمل طور پر نظریں چُرانے لگا ہوں، ہر کام کے بارے میں سوچتا بہت ہوں لیکن عمل نہیں کرتا، آ پ ایسا عمل بتائیں جس سے میری قوتِ ارادی اور مستقل مزاجی کی صلاحیتیں بحال ہوجائیں۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ سورئہ آلِ عمران (3)کی آیت 2:
اللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا هُوَ ۙ الۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ
تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کرکے پئیں اور اپنے اوپر بھی دم کرلیں۔چلتےپھرتے وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالیٰ کےا سماء یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ کا ورد کرتے رہیں۔ قوتِ ار ادی اور مستقل مزاجی کے لیے مراقبہ بھی ایک بہت مفید عمل ہے۔ آپ بھی اپنی شخصیت کی مضبوط تعمیر کے لیے مراقبہ سے مدد لے سکتے ہیں۔