ایصالِ ثواب

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی

Esaal-e-Sawab

ایصالِ ثواب


سوال: 

چند ماہ پہلے  میری نانی کاانتقال ہوگیا۔میں اپنی نانی سے بہت اٹیج تھی۔وہ مجھ سے بہت شفقت کا برتاؤ کرتی تھیں۔ان کی محبت کی ٹھنڈی چھاؤں میں میں نے جوانی کی دہلیز پرقدم رکھا۔اچھے برے کی تمیز  انہوں نے ہی مجھے سکھائی ۔نانی کی تربیت کا ثمر ہے کہ میں اپنے خاندان میں اچھے اخلاق کی مالک سمجھی جاتی ہوں، ہر کوئی میری عزت کرتاہے اورمیری تعریف کرتاہے ۔لوگ کہتے ہیں کہ تمہارے دوسرے بہن بھائیوں میں وہ بات نہیں ہے جوتمہارے اندرہے۔میںکہتی ہوں کہ یہ سب میری نانی کی وجہ سے ہے۔
انتقال کے بعد میری نانی  مجھے کئی مرتبہ خواب میں نظر آچکی ہیں۔خواب میں وہ جب بھی نظر آتی ہیں کوئی نہ کوئی چیز مانگتی ہیں۔ایک مربتہ مجھے سے پلیٹ مانگی، ایک مرتبہ میراایک جوڑا طلب کیا۔ان خوابوں سے میں بہت گھبراگئی ہوں۔مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ان حالات میں، میں کیاکروں۔



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

مرحومین کے لیے بہترین تحفہ یہی ہوسکتاہے کہ ان کو زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کیاجائے۔مرحومین کوایصال ثواب  اولاد کی سعادتمندی کی نشانی بھی ہے۔

رسول اﷲ ﷺکا ارشاد گرامی ہے:
 جب انسان مرجاتاہے تو اس کے عمل ختم ہوجاتے ہیں مگر تین قسم کے اعمال باقی رہ جاتے ہیں۔
-1صدقہ جاریہ (یعنی صدقہ وخیرات کی ایسی عام شکل جس سے لوگ طویل مدت تک فائدہ اٹھاتے رہیں)
 -2ایساعلم جس سے فائدہ اٹھایاجاتارہے ۔
-3 ایسی نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرتی رہے۔(مسلم)

مرحومین کے لئے ایصال ثواب کرتے رہنا ان کے درجات میں بلندی کاذریعہ بھی بنتاہے۔ 

رسول اﷲ ﷺنے فرمایاہے:
جب اﷲ تعالیٰ نیک بندے کے درجات کو جنت میں بلند فرماتاہے تویہ بندہ کہتاہے یہ درجہ مجھے کس طرح مل گیا تو رب کریم فرماتاہے کہ تجھے یہ منزلت تیرے بیٹے کے استغفارکی وجہ سے ملی ہے۔( ابن ماجہ)

آپ کی نانی کا خواب میں آنا اورکچھ مانگا اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو ان کے لئے ایصال ثواب کااہتمام کرنا چاہیے ۔ایصال ثواب کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ مثلاً ان کی جانب سے مستحقین کوکھانا کھلانا،مستحق لوگوںکو کچھ رقم دے دینااورقرآنی آیات پڑھ کر ایصال ثواب کرنا  ۔
آپ قرآن پاک کی تلاوت کرکے اپنی نانی مرحومہ کوایصال ثواب کریں۔اس کے ساتھ کسی مستحق کو چند روز تک ایک یا دووقت کا کھانا بھی دیا جاسکتاہے یا کسی غریب کی مالی مدد کردیں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے