شوہر کا ناروا برتاؤ

مرتبہ پوسٹ دیکھی گئی
Husband-Behavior

شوہر کا ناروا برتاؤ


سوال: 

میرے شوہر ایک بڑے ادارہ میں ایک اچھی پوسٹ پر فائز ہیں۔ تنخواہ بہت اچھی ہے۔ دفتر کی گاڑی، ڈرائیور اور دیگر کئی مراعات حاصل ہیں۔ دفتر کے ساتھیوں میں وہ ایک باصلاحیت اور خوش اخلاق شخص کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ لیکن اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ان کا رویّہ اس قدر سخت اور ظالمانہ ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتی۔ گھر کی کوئی بھی اہم سے اہم ضرورت ہو پہلے انکار کردیتے ہیں۔ پھر ہزار منتوں کے بعد بمشکل راضی ہوتے ہیں۔ بچوں کی تعلیم اور بعض دوسری نہایت اہم ضروریات کے لئے مجھے ان کی التجائیں کرتے ہوئے دیکھ کر میرے بچے بھی مجھے کہنے لگے ہیں کہ آپ ہمارے لئے ابو سے اپنی توہین مت کروایا کیجئے۔ میرے بچے کہتے ہیں کہ وہ ٹیوشن پڑھا کر اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرلیں گے۔ لیکن میں نے انہیں ٹیوشن پڑھانے کی اجازت نہیں دی۔ میری بیٹیاں جوان ہو رہی ہیں۔ یہ ان کے رشتے ناطوں کا وقت ہے۔ میری بیٹیاں ماشاء اﷲخوش شکل اور سلیقہ شعار ہیں۔ کئی لوگ ان کے رشتوں کے لئے ہمارے ہاں آنا چاہتے ہیں مگر میرے شوہر صاحب ان لوگوں کو گھر نہیں بُلا رہے۔ ان کا خیال ہے کہ ابھی بیٹیاں پڑھ رہی ہیں۔ چند سال بعد دیکھیں گے۔ میں پانچ بھائیوں کی اکلوتی بہن ہوں۔ لیکن میرے کسی بھائی سے بھی میرے شوہر ٹھیک طرح نہیں ملتے۔ مجھے صرف میرے والدین کے یہاں جانے کی اجازت ہے۔ ان کے علاوہ کسی کے ہاں جانا چاہوں تو ان سے اجازت لینی ضروری ہے۔ صاحب کا موڈ ہوگا تو اجازت مل جائے گی ورنہ منع کردیں گے۔ اپنے شوہر کے اس سخت اور توہین آمیز رویہ نے مجھے بیمار کر ڈالا ہے۔ جب کہ بچے ان کے سامنے سہمے ہوئے رہتے ہیں۔



<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE> 

جواب:

آپ کا خط پڑھ کر اندازہ ہوا کہ شیطان مردود آپ کے شوہر کے قلب میں سختی و شقاوت قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ جن لوگوں پر زور نہ چلے ان کے سامنے خوش اخلاقی اور اپنے زیرِ کفالت افراد پر بے جا سختی اور ان کے ساتھ توہین آمیز رویّہ سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کے شوہر مرعوبیت اور شدید احساسِ کمتری میںمبتلا ہیں۔ اﷲتعالیٰ ان کے حال پر رحم فرمائیں۔ رات سونے سے قبل 101 مرتہ سورۂ الحجر کی آیات 85-86 (پارہ 14)

وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَـهُمَآ اِلَّا بِالْحَقِّ ۗ وَاِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِيَةٌ ۖ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَـمِيْلَ O اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيْـمُ O
گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر حالات کی بہتری کے لئے دعا کریں۔ یہ عمل کم ازکم چالیس روز تک یا پھر نوّے رز تک جاری رکھیں۔
وضو بے وضو کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کرتی رہا کریں۔

اپنے پسندیدہ رسالے ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین آن لائن پڑھنے کے لیے بذریعہ ای میل یا بذریعہ فیس بُک سبسکرائب کیجیے ہر ماہ روحانی ڈائجسٹ کے نئے مضامین اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھیے….

https://roohanidigest.online

Disqus Comments

مزید ملاحظہ کیجیے