حمل ہوتاہے مگر
سوال:
میری شادی کو گیارہ سال ہوگئے ہیں۔میں اولاد کی نعمت سے محروم ہوں۔شروع میں پہلی مرتبہ تین مہینے کا ابارشن ہوگیاتھا اس کے بعد دومرتبہ دودوماہ کے بعد امید ختم ہوگئی ۔ڈاکٹری ،حکیمی علاج کروایا۔ڈاکٹرزکاکہنا ہے کہ پتہ نہیں کیا وجہ ہے کہ حمل باقی نہیں رہ پاتا حالانکہ تمام رپورٹس بالکل ٹھیک ہیں ۔ایک لیڈی ڈاکٹر نے توخود مجھے کہا کہ آپ اپنا روحانی علاج کروائیں۔
جب پہلی مرتبہ حمل ٹھہرا تھا تومیں نے خواب دیکھا تھا کہ ایک عورت آئی اس کی گود میں ایک چھوٹابچہ ہے ۔دوسرے ہاتھ میں تعویز ہے جس کادھاگہ لمبا ہے۔وہ عورت دھاگہ لہراکر کہتی ہے لڑکاہے لیکن ملے گانہیں ۔صبح جب میں بیدارہوئی توبلیڈنگ شروع ہوگئی تھی ۔ڈاکٹر نے D&Cکروادی۔دوسری مرتبہ جب حمل ٹھہرا تودوماہ بعد خواب میں عورت نظر آئی اورصبح حمل ضائع ہوگیا۔
اب یہ ہوتاہے کہ چند دن بھی ماہانہ نظام میں اوپر ہوجائیں تومجھے خواب میںکوئی کالی سی چیزنظرآتی ہے ،مجھے محسوس ہوتاہے کہ کسی نے میرے جسم پرماراہے،کبھی میںنماز پڑرہی ہوتی ہوں توکوئی کھٹ کھٹ کرتاہے ۔میرے کمرے کی دیوار پرکبھی کمرے کے دروازے پرکوئی چیزمحسوس ہوتی ہے۔سسرال والے اولادنہ ہونے کی وجہ سے مجھے بہت تنگ کرتے ہیں اور طعنے دیتے رہتے ہیں۔
<!....ADVWETISE>
<!....ADVERTISE>
جواب:
آپ اورآپ کے شوہر صبح فجر کی نمازاداکرنے اورشام کوعصرکی نماز اداکرنے کے بعداکیس مرتبہ سورہ یونس(10) کی آیت نمبر80-81
فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَـهُـمْ مُّوْسٰٓى اَلْقُوْا مَآ اَنْتُـمْ مُّلْقُوْنَO فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُـمْ بِهِ السِّحْرُ ۖ اِنَّ اللّـٰهَ سَيُبْطِلُـهٝ ۖ اِنَّ اللّـٰهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَO
سات سات مرتبہ درود خضری کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں اوراپنے اوپر بھی دم کرلیں اورہر قسم کے شر سے نجات اورمنفی اثرات سے حفاظت کے لیے دعاکریں۔یہ عمل کم ازکم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔ آپ ناغہ کے دن شمارکرکے بعدمیں پورے کرلیں۔
رات سونے سے پہلے آپ یا آپ کے شوہر313 مرتبہ
بِسْمِ اﷲِ الْخَالِقُ الْبَارِیُ الْمُصَوِّر ُ لَہ‘ الْاَ اسْمَآئُ الْحُسْنٰی
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں اوراپنے شوہر کوبھی پلائیں۔اگرکسی روز آپ کے شوہر پڑھیں تووہ یہ دم کیاہوا پانی خو دپئیں اورآپ کو بھی پلادیں یہ عمل تین ماہ تک بلاناغہ جاری رکھیں۔
حسب استطاعت صدقہ بھی کردیں اورتین ماہ تک ہر جمعرات کم ازکم اکیس روپے خیرات کردیاکریں۔
آپ دونوں وضو بے وضو کثرت سے یَاحَفِیْظُ یَا سَلَام کا ورد بھی کرتے رہیں۔
ڈاکٹری علاج جاری رکھیے اورایک احتیاط یہ کیجئے کہ آئندہ جب امید کے آثار ہوں تو اس خبر کو ابتدائی تین ماہ تک اپنے اوراپنے شوہر تک ہی رکھیں۔